ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں منہ کھر نام کی بیماری پھوٹ پڑنے سے عوام میں دہشت - FMD Breaks Out In tral - FMD BREAKS OUT IN TRAL

FMD Breaks out In tral JK: ضلع پلوامہ کے ترال کی آری پل تحصیل میں بھیڑ بکروں میں منہ کھر نامی بیماری پھوٹ پڑنے سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں میں اس بیماری کے تئیں تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس بیماری پر جلد سے جلد قابو پانے کا مطالبہ کیا۔

ترال میں منہ کھر نامی بیماری پھوٹ پڑنے سے عوام میں دہشت
ترال میں منہ کھر نامی بیماری پھوٹ پڑنے سے عوام میں دہشت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 5:22 PM IST

ترال میں منہ کھر نامی بیماری پھوٹ پڑنے سے عوام میں دہشت (etv bharat)

ترال: مرکز کے زیر انتظام جموںو کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال سب ضلع کی آری پل تحصیل میں بھیڑ بکریوں میں منہ کھر نامی نیماری پائے جانے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں بھیڑ بکریاں پالی جاتی ہیں۔ خدشہ ہے کہ کہیں یہ بیماری پورے علاقے میں نہ پھیل جائے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں آبادی کا بڑا حصہ مویشی پروری کے کام سے وابستہ ہے۔ کئی لوگوں کی روزی روٹی بھی اسی صنعت پر منحصر ہے لیکن جانوروں میں بیماری پھوٹ پڑنے سے لوگوں کی آمدنی پوری طرح سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شیپ ہسبنڈری کے متعلقہ ملازمین کو آگاہ کرنے کے باوجود اس بیماری کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے حاضر نہیں ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب یہ بیماری خطرناک شکل اختیار کرتی جاری ہے۔مقامی بریڈرس کے بقول ایک طرف سرکار بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ دینے کادعویٰ تو کرتی لیکن ترال کے اس دور افتادہ علاقے میں بھیڑ اور بکریاں بیماری کا شکار ہورہے ہیں اس پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوپائوں میں منہ کھر بیماری کے بڑھتے معاملات، چراہوں میں تشویش

ان کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس بیماری کو دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے سے روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.