ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں دو جوان زخمی، فائرنگ کا تبادلہ جاری - Encounter in Doda - ENCOUNTER IN DODA

ڈوڈہ کے جنگلات میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے گذشتہ چار دنوں سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آج چوتھے دن ایک بار پھر عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔

ڈوڈہ میں انکاؤنٹر جاری
ڈوڈہ میں انکاؤنٹر جاری (File Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 6:35 AM IST

Updated : Jul 18, 2024, 11:28 AM IST

جموں: ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقے میں جمعرات کی صبح سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کے دیسا کے جنگلات میں تلاشی مہم کے چوتھے دن جمعرات کی رات عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا۔ گذشتہ چار دنوں کے دوران یہ تیسرا موقع ہے جب ڈوڈہ کے جنگلات میں جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق آج شروع ہوئے انکاؤنٹر میں دو جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈوڈہ کے سرکاری اسپتال میں زخمی جوانوں کے ابتدائی علاج کے بعد انہیں آرمی ہیلی کاپٹر (چاپر) کے ذریعے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی جوانوں کی حالت کے تعلق سے تازہ جانکاری کا انتظار ہے۔ اس سرچ آپریشن میں عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے چاپر کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔

ڈوڈہ کے جنگلات میں انکاؤنٹر ابھی بھی جاری ہے۔ وہیں اسی کے ساتھ راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ جموں ڈویژن میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے حملوں کے بعد سے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز کی طرف سے مشکوک حرکات کے بعد اس طرح کی فائرنگ کی اطلاعات زیادہ آ رہی ہیں۔

اس سے قبل ڈوڈہ کے بھاٹا دیسا علاقے کے بالائی علاقوں میں بدھ کی درمیانی شب بھی فائرنگ کے مختصر تبادلے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان دو بار گولیاں چلنے کی اطلاع ملی۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ پانچ منٹ تک جاری رہی اور اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مسلح عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی طرف سے مسلسل چوتھے دن بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران جنگل میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے کاستی گڑھ کے قریب سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ پیر کی شام ضلع ڈوڈا کے ڈیسا فاریسٹ ایریا میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے دوران ہندوستانی فوج کے چار جوان مارے گئے۔

مزید پڑھیں:

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ایک افسر سمیت فوج کے 4 جوان ہلاک، ہیلی کاپٹر سے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری

سرچ آپریشن کے تیسرے دن بھی ڈوڈہ کے جنگلات میں فائرنگ کا تبادلہ

گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال جموں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ

Last Updated : Jul 18, 2024, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.