پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں الیکشن آفیسر (ڈی ای او) نے نائب تحصیلدار عبدالمجید نائک کو فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کر دیا ہے۔ نائک جو فلائنگ اسکواڈ ٹیم (ایف ایس ٹی) میں مجسٹریٹ کے طور پر تعینات تھے، انتخابی ڈیوٹی کے لیے مقرر کردہ رہنما خطوط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے۔
مزید کارروائی کے لیے اس افسر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ترال کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی سی ترال کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معاملے کی انکوائری کریں اور مزید کارروائی کے لیے تفصیلی رپورٹ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو پیش کریں۔
یہ قدم جاری انتخابی عمل کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈی ای او نے تمام افسران و اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 18 ستمبر کو انتحابات ہونے جا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر ضلع میں انتحابات پر نظر رکھنے کے لئے کئی ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے تاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہدایات کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی ڈیٹا لیک ہونے کو روکنے کے لیے راجوری میں وی پی این خدمات معطل
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ضلع الیکشن آفیسر پلوامہ نے نائب تحصیلدار کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا - Naib Tehsildar Pulwama Suspended - NAIB TEHSILDAR PULWAMA SUSPENDED
جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے بیچ پلوامہ ضلع میں الیکشن آفیسر نے نائب تصیلدار کو فرائض سے لاپرواہی برتنے کی وجہ سے معطل کر دیا ہے۔
Published : Sep 7, 2024, 9:28 AM IST