پلوامہ: ڈی ڈی سی ممبر کاکاپورہ منہا لطیف نے بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ منہا لطیف وادی کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے کاکاپورہ حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ڈی ڈی سی الیکشن جیتا تھا۔ ان کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے ڈی ڈی سی الیکشن بی جے پی کی ٹکٹ پر نہیں جیتا تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے شوکت غیور کو پانپور اسمبلی حلقہ اور ارشد بٹ کو ضلع پلوامہ کے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے لیے نامزد کیا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کے بعد بی جے پی پارٹی کی پلوامہ یونٹ میں کافی ہلچل دیکھنے کو ملی۔
منہا لطیف نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایسے امیدواروں کو نامزد کیا ہے جو جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے مینڈیٹ کے مستحق نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے آج پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ منہا لطیف کے اس اعلان کے بعد اب بی جے پی کے خیمے میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کے سینئر لیڈر بلال شیخ نے پارٹی سے استعفی دیا
جنید عظیم مٹو نے نظریاتی اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا