ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنے لئے سیاسی مواقع تلاش رہا ہوں: اپنی پارٹی سے علیحدہ ہوئے عبدالرحیم راتھر - Rahim Rather Quits Apni Party - RAHIM RATHER QUITS APNI PARTY

لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعد الطاف بخاری کی زیر قیادت اپنی پارٹی سے سیاسی لیڈران و کارکنان کی علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ا
سابق ایم ایل اے، عبدالرحیم راتھر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 4:53 PM IST

سابق ایم ایل اے عبد الرحیم راتھر نے بھی اپنی پارٹی کو کیا الوداع (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ: کوکر ناگ انتخابی حلقہ سے قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن عبد الرحیم راتھر نے سید الطاف بخاری کی قیادت والی جموں کشمیر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راتھر، اپنی پارٹی کے اننت ناگ لکے ضلع صدر تھے۔ انہوں نے اپنی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ تاہم انہوں نے فی الحال کسی بھی پارٹی میں شمولیات اختیار نہیں کی۔

پریس کانفرنس کے دوران عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ ’’میں نے اپنی پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے، یہ میرے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ میں فی الحال اپنے لیے (سیاسی) مواقع تلاش کر رہا ہوں۔‘‘ اپنی پارٹی میں شامل ہونے سے قبل راتھر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ وابستہ تھے۔ عبدالرحیم راتھر کا استعفیٰ اپنی پارٹی کے لئے ایک اور بڑے دھچکے کی نشاندہی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل اپنی پارٹی کے کئی لیڈران پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کے نمائندوں کو کراری شکست کے بعد کئی سینئر لیڈران نے پارٹی سے استعفیٰ دیا جس سے جموں کشمیر اپنی پارٹی کو ایک بڑا دھچکہ لگا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل ہی اپنی پارٹی کو بی جے پی کی ’’بی‘‘ ٹیم تصور کیا گیا جس کی پارٹی نے کھل کر تردید بھی نہیں کی اور پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حتی کہ پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتی رقم بھی ضبط کی گئی۔ لوک سبھا انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد اپنی پارٹی سے سیاسی کارکنان اور لیڈران کی علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی، کانگریس نے ہی دفعہ 370کو کھوکھلا کیا، اپنی پارٹی لیڈر - JK Assembly Polls

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.