شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زنگیر ڈانگر پورہ میں آج کانگریس کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقعے پر کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے وابستہ کانگریس کی کئی بڑی شخصیات موجود رہی۔ اس دوران اپنے خطاب میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ میں سوپور اور کشمیر کے عوام کے ساتھ بہت پیار کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کی میں سوپور میں بار بار آؤں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ سوپور ڈانگر پورہ کی رمین سیب کے لیے جانی جاتی ہے لیکن جو لوگ سیب کی صنعت کے ساتھ وابستہ ہیں انہیں گزشتہ برسوں سے کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کے مشکلات دور کر کے رہوں گا۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے اسمارٹ میٹرس لگانے کے بعد سے کشمیر کے عوام مشکلات سے دو چار ہیں۔ میں اپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ہم نے جموں کشمیر میں سرکار بنائی تو ہم ان اسمارٹ میٹرز کو ہٹا دیں گے۔
مزید پڑھیں: راہل گاندھی آج جموں کشمیر کے دورے پر، کارکنوں سے کریں گے ملاقات
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر سے سب کچھ چھین لیا اور اب کہتی ہے کہ ہم بہت جلد ریاستی درجہ بحال کریں گے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ ہم آنے والے وقت میں جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر کے رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ملک میں نفرت کی سیاست کرتی ہے اور بھائی کو بھائی سے لڑاتی ہے اور اس طرح سے اس ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔