ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: سانبہ کے سرحدی گاؤں جیردا میں پہلی بار ووٹنگ - Samba Villagers voting first time - SAMBA VILLAGERS VOTING FIRST TIME

پاکستان کی سرحد سے متصل سانبہ میں جیردا نام کے گاؤں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پہلی بار ووٹ ڈال رہی ہے۔ یہاں جاری اسمبلی انتخابات کے تحت پہلی بار پولنگ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ Samba Jerda Village First Time Casting votes

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2024, 12:48 PM IST

سانبہ کے سرحدی گاؤں جیردا میں پہلی بار ووٹنگ (PTI)

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ وہیں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد سے متصل جیردا نام کا ایک ایسا گاؤں ہے جہاں کے لوگ پہلی بار اپنے گاؤں میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ پہلے ان کے یہاں سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پولنگ مرکز نہیں بنایا جاتا تھا۔

مقامی لوگوں کو امید ہے کہ ان کے گاؤں میں پولنگ سٹیشن ہونے کے نتیجے میں پچھلے انتخابات کے مقابلے زیادہ ٹرن آؤٹ ہوگا۔ جیردا گاؤں رام گڑھ اسمبلی حلقہ کا حصہ ہے اور اس میں 800 ووٹر ہیں۔

گاؤں کے رہائشی ستپال نے کہا کہ "یہ پولنگ سٹیشن پہلی بار بنایا گیا ہے۔ ہم اس پر بہت خوش ہیں۔ پہلے ہم کھوڑ جایا کرتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں پولنگ مرکز بننے سے ووٹنگ کا فیصد بڑھے گا اور ہمیں فائدہ بھی ہو گا۔"

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: والمیکی سماج کے لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا، کہا بی جے پی ہمارے لیے بھگوان

گاؤں کے سابق سرپنچ موہن سنگھ بھاٹی نے کہا ’’پہلے ہمیں کھوڑ جانا پڑتا تھا، جو یہاں سے چار کلومیٹر دور ہے، تو آپ سمجھ سکتے ہیں، جن کے پاس اپنی گاڑی ہوتی تھی، وہ جاتے تھے۔ یہاں تو بہت سے لوگوں کے پاس سائیکل تک نہیں تھی۔ بہت سے مسائل تھے۔ یہاں پولنگ بوتھ بننے سے گاؤں کا ووٹنگ فیصد زیادہ ہوگا۔

سانبہ کے ڈی ایم راجیش شرما کا کہنا ہے کہ "یہاں ایک بارڈر ماڈل پولنگ اسٹیشن ہے۔ اس میں کمیونٹی بنکر، ایک ایئر کنڈیشنڈ لائبریری اور ایک چھوٹا جم سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔"

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: 11 بجے تک 28.12 فیصد پولنگ، ووٹنگ کا آخری مرحلہ جاری، پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی 40 نشستوں پر آج 90 رکنی اسمبلی کے انتخابات کے ایک حصے کے طور پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان آٹھ اکتوبر کو ہونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.