ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی اپنے دم پر پارلیمانی انتخابات لڑے گی، رفیع میر - لوک سبھا الیکشن

parliamentary constituencies in jammu kashmirجموں و کشمیر میں سیاسی جماعتیں پارلیمانی انتخابات کے حوالہ سے سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں، تاہم کسی بھی سیاسی جماعت نے ابھی تک اپنے امیدواروں کی فہرست منظر عام پر نہیں لائی ہے۔ ادھر، پس پردہ انڈیا الائنس سمیت دیگر جماعتوں کے مابین اتحاد کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

اپنی پارٹی اپنے دم پر پارلیمانی انتخابات لڑے گی، رفیع میر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 3:08 PM IST

اپنی پارٹی اپنے دم پر پارلیمانی انتخابات لڑے گی، رفیع میر

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سنیئر رہنما رفیع میر کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی سبھی پارلیمانی نشستوں پر اپنے دم پر انتخابات میں شرکت کرنے جا رہی ہے۔ ایسے میں پارٹی اگلے ہفتے میں اپنے پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کی فہرست منظر عام لا رہی ہے۔ اپنی پارٹی کے سنیئر رہنما رفیع میر نے ان باتوں کا اظہار ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک مختصر بات چیت کے دوران کیا۔

رفیع میر نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اپنی پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جاری ہے جس میں صلح و مشورہ کے بعد ہی اگلے ہفتے میں امیدواروں کی فہرست بھی سامنے لائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں رفیع میر نے کہا کہ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کا پارلیمانی امیدوار کے طور نام سامنے آیا ہے۔ شمالی کشمیر کے لوگوں کا اصرار ہے کہ وہاں سے پارٹی کے صدر ہی انتخابات میں حصہ لیں، تاہم اس پر بھی ابھی کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی، جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر اپنے دم کھم اور اکیلے پارلیمانی انتخابات لڑے گی۔ رفع میر نے مزید کہا کہ ’’اپنی پارٹی ایک نئی پارٹی ہے اور ہمارا منشور بھی الگ ہے، ہم جھوٹ کی سیاست کے بجائے سچائی پر یقین رکھنے والی پارٹی ہے۔ اس لیے اپنی پارٹی نے اکیلے انتخابی میدانی میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم کس پارٹی کے امیدواروں کو جیت نصیب ہوگی وہ لوگوں کے مزاج پر منحصر ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں کافی عرصے کے بعد انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایسے میں لوگ کے نبض کو بھاپنا ابھی ذرا مشکل ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: دہلی نے ہمیں ڈیموکریٹک رائٹس سے دور رکھا ہے:الطاف بخاری

ادھر، پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے جموں وکشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اگرچہ اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، تاہم کسی بھی پارٹی نے انتخابات کے لیے منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے نہیں لائی ہے۔ ایسے میں انڈیا الائنس میں شامل جموں وکشمیر کی تین سیاسی جماعتوں -نیشنل کانفرنس، کانگرس اور پی ڈی پی نے ابھی امیدواروں کے تعلق سے اپنے پتے نہیں کھولے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.