ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں ایک شہری کو دو دستی بموں کے ساتھ حراست میں لیا گیا

پونچھ میں ایک شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے دو دستی بموں کے ساتھ گرفتار کیا جو پیدل سورنکوٹ سے دھندھک جا رہا تھا۔

پونچھ میں ایک شہری کو دو دستی بموں کے ساتھ حراست میں لیا گیا
پونچھ میں ایک شہری کو دو دستی بموں کے ساتھ حراست میں لیا گیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 7:52 AM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں چیکنگ کے دوران سورنکوٹ کے علاقے دھونڈک سے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شہری کو دو دستی بموں کے ساتھ حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی۔ اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی راشٹریہ رائفل بٹالین کی ایس او جی ٹیم کی جانب سے سورنکوٹ کے علاقے ڈھنڈوک میں ایک خصوصی چوکی قائم کی گئی تھی اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔

دریں اثناء سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا جو تلاشی سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم عبدالعزیز ولد عبدالرحمن ساکن ہاڑی، سورنکوٹ جو کہ پیدل سورنکوٹ سے دھندھک کی طرف جا رہا تھا، تھانہ سٹی پولیس کی چیکنگ ٹیم نے اس کے تھیلے کی تلاشی لینے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے بھاگنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: شوپیان میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد

پولیس نے بتایا کہ وہ چیکنگ سے بچنے کے لیے وہ بھاگنے لگا لیکن چوکس سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ یہ کسی دہشت گرد گروپ کا حصہ ہے۔ آئے دن پولیس اس طرح کے ناکے الگ الگ مقامات پر لگا کر عام شہریوں کی تلاشی لے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.