ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال - Jammu Srinagar National Highway

Srinagar Jammu Highway حکام نے قومی شاہراہ پر پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہ مکمل طور پر بحال تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

jammu-srinagar-national-highway-restored-for-standard-vehicle
سرینگر جموں قومی شاہراہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 14, 2024, 3:18 PM IST

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

رامبن:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی دوپہر کو ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہ مکمل طور پر بحال تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کردی گئی ہے اور پہلے درماندہ بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے'۔

انہوں نے مزید کہا: ' لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ قومی شاہراہ مکمل طور پر بحال تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں اور شاہراہ کے تازہ اپ ڈیٹ کے لئے ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے ساتھ رابطہ کریں'۔

قبل ازیں جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ناشری سے بانہال کے درمیان،مہار، گانگرو، موم پسی، نورو نچھلانہ اور کشتواڑی پتھر پر چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔

مزید پڑھیں: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت معطل

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بند ہونے سے ڈھلواس اور بانہال کے درمیان ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے۔علاوہ ازیں بھدرواہ – چمبہ روڈ اور کشتواڑ، سنتھن – اننت ناگ روڈ بھی مسلسل بن ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.