ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سری نگر قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا - قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

Srinagar Jammu Highway Traffic: جموں سری نگر قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں وادیٔ کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور کچھ میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے حکام نے شاہراہ کو آمد ورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

The Jammu Srinagar National Highway has been restored to one way traffic

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 12:54 PM IST

جموں سری نگر قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ دو روز مسلسل بند رہنے کے بعد، آج صبح یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں تعمیراتی کمپنیوں نے ناشری اور بانہال کے درمیان بھاری مشنری لگاکر شاہراہ پر بھاری پسی اور چٹانوں کو ہٹا کر شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے لیے بڑی محنت کی اور شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو اپنی منزل کی طرف روانہ کرنے کے بعد آج صبح سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کی طرف یکطرفہ طور پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ادہم پور اور نگروٹہ سے پہلے مسافر بردار ٹریفک کو چھوڑ دیا گیا ہے اور بعد میں مال بردار گاڑیوں کو بھی بحال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چٹانیں کھسکنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک درماندہ

واضح رہے کہ رامبن بانہال سیکٹر میں تباہی کن بارشوں کی وجہ سے شاہراہ آدھا درجن سے زائد مقامات پر یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گانگرو کے مقام پر بھاری پسی گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں رامبن اور بانہال کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ وادیٔ کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں محکمۂ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق برف باری جب کہ کئی میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران گزشتہ دنوں سرینگر جموں شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.