ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سرینگر قومی شاہراہ مرمتی کام کے سبب آمد و رفت کے لئے بند - سرینگر جموں شاہراہ

Srinagar Jammu Traffic update سرینگر جموں شاہراہ کو بند رکھنے کا فیصلہ کشتواڑی پتھر اور ڈھلواس کے مقامات پر روڈ کو چوڑا کرنے کے کام کے پیش نظر لیا گیا۔ شاہراہ پر مذکورہ مقامات پر آج کام دن بھر زور و شور سے جاری رہا۔

jammu srinagar Highway Remains Closed For Repair Work Today
جموں سرینگر قومی شاہراہ مرمتی کام کے سبب آج بند رہی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 6, 2024, 5:19 PM IST

Updated : Feb 6, 2024, 5:54 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ مرمتی کام کے سبب آمد و رفت کے لئے بند

سرینگر: وادی کشمیر کا منگل کے روز ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع رہا، تاہم ہوائی ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔ٹریفک حکام کے مطابق وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو بند رکھنے کا یہ فیصلہ کشتواڑی پتھر اور ڈھلواس کے مقامات پر روڈ کو چوڑا کرنے کے کام کے پیش نظر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر مذکورہ مقامات پر کام دن بھر زور و شور سے جاری رہا۔

ضلع مجسٹریٹ رامبن نے پیر کے روز 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ 'حفاظتی پروٹوکال کے پیش نظر سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر 6 فروری یعنی منگل کی صبح آٹھ بجے سے 7 فروری یعنی بدھ کی صبح آٹھ بجے تک کشتواڑی پتھر اور ڈھلواس کے مقامات پر شاہراہ کو چوڑا کرنے کے کاموں کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی'۔

مزید پڑھیں: سرینگر جموں قومی شاہراہ آمدرفت کیلئے بند

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل گذشتہ کچھ دنوں سے مسلسل بند ہے۔تاہم سرینگر ہوائی اڈے پر ہوائی ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔بتادیں کہ برف باری کے باعث اتوار کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے، وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Feb 6, 2024, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.