ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ منشیات فروش گرفتار

Police arrests drug peddler in Baramulla منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات کو گرفتار کرنے اور اس کی تحویل سے پوست کا بھوسا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران نے منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 7:22 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے منشیات سمیت منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک ٹیم نے کرالہار علاقے میں قائم ناکہ پر پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1.5 کلو گرام ممنوعہ پوست کی بھوسا برآمد ہوا۔ اس کی شناخت سید آصف حسین ولد سید صابر حسین ساکنہ کمل کوٹ، اوڑی کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ پولیس نے سید آصف کو حراست میں لے کر پی ایس بارہمولہ منتقل کر دیا۔

بارہمولہ پولیس نے کیس کی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قبل ازیں ضلع کے سوپور علاقے میں بھی آج صبح پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو حراست میں لیکر اس کی تحویل سے منشیات ضبط کی تھی۔ جموں و کشمیر پولیس نے وادی کشمیر کے طول و ارض خاص کر شمالی کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ دنوں پولیس نے منشیات سے متعلق درج ایک کیس میں یکے بعد دیگرے تین منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر منشیات کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشوں اس غیر قانونی سرگرمی سے باز رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے عوام سے بھی معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے تعاون طلب کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنا حکومت یا حکومت کے کسی خاص ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.