ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انفارمرس کو انعامات سے نوازا جائے گا: جموں و کشمیر پولیس - ملک مخالف سرگرمیاں

JK Police reward جموں و کشمیر پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق معلومات شیئر کرنے والے فرد کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 10:48 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو ملک دشمن سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شیئر کی گئی معلومات کی بنیاد پر اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانس بارڈر ٹنلوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو پانچ لاکھ روپیہ فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں ڈرونز کی نقل وحمل کے بارے میں اطلاع دینے والے کو تین لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بین ریاستی منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں جانکاری دینے والوں کو دو لاکھ روپیہ جبکہ جیل میں مقید پاکستانی عسکریت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ فون پر رابط کرنے والوں اور سرحد پار عسکریت پسند ہینڈلرز یا ان کے ایجنٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کو بھی دو لاکھ روپی انعام دیا جائے گا۔

پولیس نے ان لوگوں کے بارے میں معلوم فراہم کرنے والوں کے لئے ایک لاکھ روپیہ نقد انعام کا بھی اعلان کیا جو لوگوں کو عسکریت پسند صفوں میں شامل ہونے اور بندوق اٹھانے کے لئے نوجوان کو اکسانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ملوث ہونگے۔

مزید پڑھیں: ممنوع تنظیموں کے ساتھ وابستگی رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی:پولیس

پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں سے متعلق اطلاع کے لیے جموں و کشمیر پولیس کے سینئر اہلکاروں کے فون نمبر بھی شیئر کیے ہیں۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے 31 دسمبر کو بھی ایسے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.