ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور - Assembly Polls in JK - ASSEMBLY POLLS IN JK

این سی کی طرح الطاف بخاری کی اپنی پارٹی نے بھی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منشور میں مفت بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔

اپنی پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور
اپنی پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 2:12 PM IST

اپنی پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر: جموں کشمیر اپنی پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے منشور جاری کیا جس میں جموں وکشمیر کی مکمل ریاستی درجے کی بحالی اور کشمیری نوجوانوں کے خلاف بغیر کسی گھناؤنے جرائم کے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (Public Safety Act) کو منسوخ کرنے کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ سرینگر میں بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے اس میں شامل کئی اہم نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کشمیری نوجوانوں کے خلاف عوامی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں بھی بات کرے گی۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارا ایجنڈا ان تمام نوجوانوں کو رہا کرانا ہے جنہوں نے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں کیا ہے۔ اور ان نوجونوں کو ایک وقتی معافی کے تحت رہا کرنے پر کام کریں گے۔‘‘ رفیع احمد میر نے مزید کہا کہ پارٹی ترمیم شدہ قوانین کی بحالی، زمین کے تحفظ، ملازمتوں اور کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے جد و جہد کی وعدہ بند ہے۔

اپنی پارٹی منشور میں موسم سرما کے دوران کشمیر صوبے میں جبکہ موسم گرما کے دوران جموں کے باشندوں کو 500 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ یاد ہے کہ پیر کے روز نیشنل کانفرنس نے بھی اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں انہوں نے لوگوں کو بجلی، پانی اور گیس مفت فراہم کرنے کے علاوہ ووٹروں کو لبھانے کے لئے کئے وعدے بھی کئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں انتخابات کا اعلان کیے جانے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ جہاں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی منشور جاری کیا جا رہا ہے وہیں سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی سے مستعفی ہوکر دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پی ڈی پی سمیت اپنی پارٹی سے بھی کئی نامور لیڈران ان جماعتوں کو خیرباد کہہ کر متبادل کی تلاش میں ہیں۔ اپنی پارٹی کی ٹکٹ پر اننت ناگ - راجوری پارلیمانی سیٹ پر انتخابات میں کراری شکست کھانے والے ظفر اقبال منہاس بھی الطاف بخاری کی اپنی پارٹی سے علیحدہ ہوئے۔ منہاس نہ صرف اپنی پارٹی کے بنیادی اراکین میں شامل تھے بلکہ پارٹی کے سینئر نائب صدر بھی۔

یاد ہرے کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت انتخابات 18 ستمبر کو ہوں گے، دوسرے مرحلے کے تحت 25ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے نتائج چار اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کرسکتے ہیں: کانگریس رہنما طارق حمید قرہ - TARIQ KARRA on Alliance

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.