ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد - Apni Party Held A Meeting In Mandi

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے سابق ایم ایل اے حویلی اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے کی زیر صدارت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا‌۔

منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد
منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 6:39 PM IST

منڈی:تحصیل منڈی میں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی کے صوبائی صدر ریاض آتش سمیت دیگر پارٹی کے سینئر لیڈران و کارکنان شامل رہے۔ جبکہ ان کے علاوہ منڈی تحصیل کے مختلف مقامات سے لوگوں نے کثیر تعداد میں میٹنگ میں شمولیت کی۔ اس دوران مختلف عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد (etv bharat)

بعد ازاں منڈی میں واقع ڈاک بنگلو سے تحصیل کمپلیکس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔اس حوالے سے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے نے مہنگائی, بجلی کے اضافی بل, راشن, پانی, سڑکوں کی ابتر حالت, ڈگری کالج منڈی کی عمارت کی عدم دستیابی, نوجوانوں کے لیے پولیس کی بھرتی میں ایج ریلیکسیشن, و دیگر معاملات کو لیکر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس کئی مشکلات سے دوچار ہے۔ لیکن منتخب کیے گیے ڈی ڈی ممبران کو زمینی سطح پر عوام کی پریشانیاں نظر نہیں آرہی اور ڈی ڈی ممبران اپنی عیش و ارام میں گم ہیں۔اگر ان ڈی ڈی ممبران کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈگری کالج منڈی کی عمارت نہیں تعمیر ہوسکی۔ سڑکوں کی ابتر حالت ہے۔ جل جیون مشن اسکیم زمینی سطح پر فیل ہو چکی ہے۔ چونکہ ڈی ڈی ممبران کئی کئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بلوں میں اضافہ کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد منڈی کی سڑکوں کی عدت حالت کو بہتر کیا جائے ڈگری کالج کی عمارت کا کام شروع کیا جائے علاقہ میں بجلی پانی مفت کیا جائے اور پولیس کی بھرتی کے لیے نوجوانوں کو ایج ریلیکسیشن دی جائے۔ تاکہ عوام کو سہولیات فراہم ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.