ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے، رفیق وانی - Jammu And Kashmir

حال ہی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ نے انتظامیہ کمیٹی میں نئے عہدیداروں کو شامل کیا ہے، جن میں بی جے پی کے سینئر رہنما محمد رفیق وانی کو ضلع اننت ناگ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ انہوں عہدہ سنبھالنے کے بعد آج اننت ناگ کا دورہ کیا۔

ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے:رفیق وانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 7:41 PM IST

ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے:رفیق وانی

اننت ناگ: چیف ایکزیکٹیو آفیسر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رفیق وانی نے ضلع اننت ناگ میں واقع حضرت سعید بابا ہرد ریشی جنہیں ریشہ مول صاحب کے نام سے جانا جاتا ہے کے دربار میں حاضری دی جہاں وانی نے جموں و کشمیر میں امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کی۔

اس موقع پر رفیق وانی نے کہا کہ مجھ پر جو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں ایسے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ میں اپنی دیانتداری اور خوش اسلوبی سے ان پر کھرا اترنے کی کوشش کوروں گا۔ضلع اننت ناگ میں جہاں کہیں بھی درگاہیں موجود ہیں۔ ان درگاہوں میں زائرین کو بنیادی سہولیات پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے محترمہ درخشاں اندرابی نے وقف بورڈ کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے اس وقت سے لیکر آج تک بورڈ میں کافی سدھار آچکا ہے حالانکہ ان زیارتوں پر بہت تبدیلی آئی ہے ۔زائرین کو سہولیت پہچانے میں وقف کی جانب سے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برصغیر کے بزرگان دین کے 'درخشندہ آفتاب' حضرت امیر کبیرؒ

رفیق وانی کا کہنا ہے کہ گرچہ کہیں پر کوئی کمی ہے تو آنے والے وقت میں ہم ان چیزوں کو دور کریں گے تاکہ زیارت گاہوں پر آنے والے زائرین کی راہیں استوار ہو سکے۔ ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کےلئے ریاستی گورنر سے بات کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.