ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر سڑک حادثات، 2024 میں اب تک 68 سے زائد جانیں تلف 80 زخمی - accidents

Road accidents in Kashmir جموں و کشمیر میں سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے ٹریفک محکمہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ یونین ٹیریٹری میں ہر سال سڑک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

جموں کشمیر سڑک حادثات، 2024 میں اب تک 68 سے زائد جانیں تلف 80 زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 6:02 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا المناک سلسلہ سال 2024 کے ابتدائی مہینوں میں بھی جاری رہا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال کے ابتدائی ایام میں 68 سے زائد جانیں تلف ہوئیں جبکہ80 سے زائد زخمی ہوئے۔ خطے میں رونما ہونے والے ان واقعات میں سے دل دہلا دینے والا حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جانیں گئیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ یہ المناک حادثہ پہاڑی ضلع کشتواڑ کے بھنڈرکوٹ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

اسی طرح 9 فروری کو ایک ایس یو وی گاڑی ضلع کشتواڑ میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار سمیت تین افراد کی موت واقع ہو گئی اور 12 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ 31 جنوری کو ایک اور المناک واقعے میں بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقہ اوڑی میں بھی ایک دلدوس سڑک ھادچہ پیش آیا جس میں ایک اوور لوڈ ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

یہ واقعات جموں و کشمیر میں روڈ سیفٹی کی حقیقت کو عیاں کرتے ہیں، جو حکام کو بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال اور کڑے اقدامات اٹھانے پر آمادہ کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے خطے کی سڑکوں پر مزید سانحات سے بچنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، ٹریفک کے ضوابط کو سختی سے نافذ کرنے اور محفوظ ڈرائیونگ کے طریقوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیلنجز کو تسلیم کرتے ہوئے اہلکار نے سڑکوں کے حالت اور ٹریفک کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرینگر میں (دو پہیہ سواروں کے لیے) ہیلمٹ کا لازمی استعمال اور سیٹ بیلٹ کے نفاذ جیسے اقدامات نے شہر کے حدود میں محفوظ سفر میں تعاون کیا ہے۔ تاہم اہلکار نے مسلسل چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سڑکوں پر (نوجوان بائکرز کی جانب سے) اسٹنٹ کا بڑھتا رجحان، جو موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والوں دونوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، جیسے مسائل کو حل کرنے اور سڑک کو ٹرانسپورٹرز، راہگیروں کے لئے محفوظ بنانے کے لیے جامع کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باراہمولہ اوڑی نیشنل ہائی وئے پر ٹریفک پولیس کی مہم، سڑک حادثات پرقابو پانے کی کوشش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.