سرینگر: جموں و کشمیر 10 سال بعد پہلے اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہا ہے، جو کہ 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات، 90 نشستوں پر مشتمل ہیں۔ ریاست کی بحالی کی امیدوں کے ساتھ خطے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ آخری مرتبہ اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے سے متعلق آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا اور جموں اور کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔
انتخابات میں حصہ لینے والی علاقائی جماعتوں میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (NC)، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP)، پیپلز کانفرنس (PC)، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (JKPM) اور اپنی پارٹی شامل ہیں۔ قومی سطح پر کانگریس نے این سی کے ساتھ اتحاد کیا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تنہا انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ 2014 کے انتخابات میں، پی ڈی پی نے 28 سیٹوں کے ساتھ برتری حاصل کی، وہیں بی جے پی کو 25، این سی کو 15 اور کانگریس کو 12 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ ووٹ شیئر کے لحاظ سے بی جے پی کو 23.2 فیصد ووٹ ہوئے تھے وہیں پی ڈی پی کو 22.9 فیصد، این سی کو 21 فیصد اور کانگریس 18.2 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ انتخابات کے بعد پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد کی حکومت بنی تاہم بعد میں بی جے پی نے اپنا محبوبہ مفتی حکومت سے علحدگی احتیار کرلی جس کے بعد صدر راج کو نافذ کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2024 میں سخت مقابلہ کی امید کی جارہی ہے۔ انڈیا اتحاد میں شامل این سی اور کانگریس نے سیٹوں کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ این سی 51 اور کانگریس 32 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑ، دونوں ہندوستانی بلاک کے حصے ہیں، نے سیٹوں کی تقسیم کا باقاعدہ انتظام کیا ہے۔ این سی نے 51 اور کانگریس 32 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ دریں اثنا پی ڈی پی نے 40 سے زائد حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ڈی پی، وادی میں اپنے گڑھ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جہاں اس کا سخت مقابلہ این سی سے ہے۔
59 سیٹوں پر مقابلہ کرنے والی بی جے پی جموں خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 2014 میں، اس نے وادی میں 30 سے زیادہ سیٹوں پر مقابلہ کیا لیکن کوئی بھی امیدوار جیتنے میں ناکام رہا، جبکہ جموں میں 33 حلقوں میں سے 25 پر بی جے پی امیدواروں نے جیت حاصل کی تھی۔ انتخابی میدان میں دیگر قابل ذکر جماعتوں میں سجاد لون کی پیپلز کانفرنس، غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی اور الطاف بخاری کی اپنی پارٹی شامل ہیں۔ 2014 انتخابات کے دوران بائیکاٹ کی مہم کے باوجود ووٹنگ فیصد 65 تک پہنچ گیا تھا تاہم اس بار بھی ووٹرز کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ پولنگ فیصد گذشتہ کے مقابلہ زیادہ ہوگا۔