ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی: میر معشوق - Assembly Elections in JK

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں 18 ستمبر سے ہوں گے۔ اس مرتبہ کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں اور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

JKNPF are contesting in district pulwama for the ist time
JKNPF are contesting in district pulwama for the ist time (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 3:40 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے پر اسمبلی انتخابات 18 ستمبر کو ہونے جارہے ہے اور ان اسمبلی انتخابات میں کئی ایسے پارٹیاں شامل ہے جو پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائیں گے وہی جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ (جے کے این پی ایف) بھی ان ہی پارٹیوں میں شامل ہے۔

عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی: میر معشوق (Etv bharat)

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ نے میر معشوق کو ضلع پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقہ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اور ووٹروں کو لبھانے کے لیے اپنے منشور کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ جے کے این پی ایف کے ٹکٹ پر پانپور اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں حصہ لینے والے میر معشوق نے کہا کہ ماضی میں جموں و کشمیر پر حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے وقتاً فوقتاً جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا اور اسی وجہ سے نئے سیاسی چہرے اسمبلی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانپور اسمبلی حلقہ کے لئے ان کا منشور عوام دوست ہے جس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور حلقہ کے لوگوں کے تمام مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حلقہ پانپور سے کئی امیدواروں نے بطور آزاد امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ اس دوران جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیاں اسمبلی انتخابات کا مطالبہ کرتی رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.