ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی پی ایم مودی سے ملاقات - OMAR ABDULLAH MEETS PM MODI

وزیر داخلہ کی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کی یقین دہانی کے بعد عمرعبداللہ نے پی ایم مودی سے ملاقات کی۔

جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی پی ایم مودی سے ملاقات
جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی پی ایم مودی سے ملاقات (PMO X Account)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2024, 7:30 PM IST

نئی دہلی: جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے دہلی دورہ کے دوسرے دن وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا ایکس پر دونوں لیڈروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتہ بعد عمر عبداللہ نے جمعرات کی شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر ریاست کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے سے متعلق کابینہ کی قرارداد وزیراعطم کو پیش کی۔

واضح رہے، وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے افتتاحی اجلاس میں پانچ وزراء کے ساتھ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ کابینہ نے اسے وزیر اعظم اور مرکزی وزراء کے سامنے پیش کرنے کا وزیراعلیٰ کو اختیار دیا تھا۔

نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ عمر عبداللہ کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں امت شاہ نے انہیں ریاست کا درجہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا تھا۔

ایک ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عمر نے بدھ کی شام نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر وزیر داخلہ کے ساتھ آدھے گھنٹے کی میٹنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ کو ریاست کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ، انہیں جموں و کشمیر کے دیگر اہم مسائل پر بھی حمایت کا یقین دلایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست کی بحالی سے متعلق کابینہ کی ایک قرارداد وزیر داخلہ کو پیش کی۔

اس سے پہلے، عبداللہ نے جمعرات کو وزیر دفاع اور سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری سمیت اہم مرکزی وزراء سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں ہاتھ سے بنائی گئی کشمیری شالیں پیش کیں۔

حکمراں نیشنل کانفرنس نے کہا کہ عبداللہ اور شاہ کے درمیان بدھ کی ملاقات میں "جموں و کشمیر سے متعلق بہت سے اہم معاملات" پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.