ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی کا جموں دورہ منسوخ - ELECTIONS in JK - ELECTIONS IN JK

چند وجوہات کے سبب راہل گاندھی کا جموں کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے کانگریس رہنما کے لیے ہوائی سفر ممکن نہ ہو سکا، اس لیے وہ جموں وکشمیر کے لیے روانہ نہیں ہوسکے۔ ایسے میں راہل کی آج کی دونوں ریلیاں منسوخ کردی گئیں۔

Rahul Gandhi Jammu visit cancelled
جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی کا جموں دورہ منسوخ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2024, 3:56 PM IST

جموں: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی جمعہ کو جموں و کشمیر میں دو انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے لیکن ان کی دونوں ریلیوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ خراب موسم کی وجہ سے کانگریس لیڈر کے لیے ہوائی سفر ممکن نہیں تھا، اس لیے وہ جموں و کشمیر کے لیے روانہ نہیں ہو سکے۔ ایسے میں راہل کی آج کی دونوں ریلیاں منسوخ کر دی گئیں۔

جموں و کشمیر میں انتخابات کے پہلے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ تیسرے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ 40 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس میں زیادہ تر سیٹیں جموں خطے کی ہیں اور اس وجہ سے لیڈروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے راہل کو آج اپنی انتخابی ریلی منسوخ کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر ہم حکومت میں آئے تو اسمارٹ میٹرز ختم کر دیں گے: راہل گاندھی - Rahul Gandhi Visits Sopore

اس سے قبل بدھ کے دن اپنے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران راہل گاندھی نے وہاں 300 سے زیادہ تاجروں اور پیشہ ور افراد سے ملاقات کی تھی۔ ان کے ساتھ بات چیت کے دوران راہل نے وعدہ کیا تھا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کانگریس-این سی مخلوط حکومت بنتی ہے تو وہ اقتصادی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کو انتہائی اہمیت دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.