ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سہ پہر 5 بجے تک قریب 60فیصد ووٹنگ درج، ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر امن - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

JK Assembly Elections 2024
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 لائیو اپ ڈیٹس (Etv Bharat Graphics)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 6:49 AM IST

Updated : Sep 18, 2024, 6:43 PM IST

جموں و کشمیر: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ آج 18 ستمبر کو جاری ہے، ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو شام کے چھ بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ انتخابات کو شفاف اور پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پولنگ مراکز کے ارد گرد سکیورٹی کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا ہے، جب کہ حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستوں کو قائم کیا گیا ہے۔ وہیں سکیورٹی کو مزید چوکس کرنے کے لیے جدید آلات جیسے سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈرون کی خدمات بھی عمل میں لائی گی ہیں۔

LIVE FEED

6:22 PM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں کشمیر میں 5 بجے تک 58.19فیصد ووٹنگ

1. اننت ناگ - 41.58 فیصد

2. اننت ناگ (مغربی) - 45.93 فیصد

3. بانہال - 68 فیصد

4. بھدرواہ - 65.27 فیصد

5. ڈی ایچ پورہ - 65.21 فیصد

6. دیوسر - 54.73 فیصد

7. ڈوڈہ - 70.21 فیصد

8. ڈوڈہ (مغربی) - 74.14 فیصد

9. ڈورو -57.90 فیصد

10. اندروال - 80.06 فیصد

11. کشتواڑ - 75.04 فیصد

12. کوکرناگ (ST) - 58 فیصد

13. کولگام - 59.58 فیصد

14. پڈر-ناگسینی - 76.80فیصد

15. پہلگام - 67.86فیصد

16. پانپور - 42.67فیصد

17. پلوامہ - 46.22

18. راجپورہ - 45.78 فیصد

19. رام بن - 67.34فیصد

20. شنگس - اننت ناگ (ایسٹ) - 52.94 فیصد

21. شوپیان - 54.72فیصد

22. سریگفوارہ - بجبہاڑہ 56.02فیصد

23. ترال - 40.58 فیصد

24. زین پورہ - 52.64 فیصد

ETV Bharat (ETV Bharat)
ای ٹی وی بھارت گرافکس
شام پانچ بجے تک قریب سٹھ فیصد ووٹنگ درج (ای ٹی وی بھارت گرافکس)

5:49 PM, 18 Sep 2024 (IST)

پنڈتوں کے لیے خصوصی پولنگ مراکز

کشمیری پنڈتوں کے لیے دارالحکومت دہلی میں خصوصی پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔ بنائے گئے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں پر کشمیری پنڈت جوش و خروش سے ووٹ ڈالتے دکھائی دئے۔

پنڈتوں کے لیے خصوصی پولنگ مراکزقائم کیے گئے (ای ٹی وی بھارت)

4:21 PM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر میں دوپہر 3 بجے تک 50.65 فیصد ووٹنگ

1. اننت ناگ - 34.71 فیصد

2. اننت ناگ (مغربی) - 39.51فیصد

3. بانہال - 59 فیصد

4. بھدرواہ - 58.32فیصد

5. ڈی ایچ پورہ - 55.14 فیصد

6. دیوسر - 46.34فیصد

7. ڈوڈہ - 62.13فیصد

8. ڈوڈا (مغربی) - 66.75فیصد

9. ڈورو -50.50 فیصد

10. اندروال - 72.20 فیصد

11. کشتواڑ - 67.58 فیصد

12. کوکرناگ (ST) - 50 فیصد

13. کولگام - 50.75 فیصد

14. پڈر-ناگسینی - 71.08فیصد

15. پہلگام - 58.89فیصد

16. پانپور - 35.70فیصد

17. پلوامہ - 40.20فیصد

18. راجپورہ - 31.04 فیصد

19. رام بن - 61.38فیصد

20. شنگس - اننت ناگ (ایسٹ) - 45.34 فیصد

21. شوپیان - 48.40فیصد

22. سریگفوارہ - بجبہاڑہ 48.30 فیصد

23. ترال - 32.87 فیصد

24. زین پورہ - 45.40 فیصد

جموں و کشمیر میں دوپہر 3 بجے تک 50.65 فیصد ووٹنگ (ای ٹی وی بھارت)

3:54 PM, 18 Sep 2024 (IST)

محبوبہ کی التجا نے ووٹ ڈالا

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس بار اسمبلی الیکشن میں شرکت کرنے سے گریز کیا تاہم اپنی دختر التجا کو سریگفوارہ - بجبہاڑہ اسمبلی حلقے سے میدان میں اتارا۔ مئی ماہ میں منعقد ہوئے لوک سبھا الیکشن میں محبوبہ کو اننت ناگ - راجوری نشست پر نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف لاروی کو لاکھوں ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ا
محبوبہ کی التجا نے ووٹ ڈالا (Photo Courtesy: PDP)

2:35 PM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات: ماضی میں جماعت کے ساتھ وابستہ رہے کئی اراکین آزادی طور الیکشن لڑ رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق رکن سیار ریشی جنوبی کشمیر کی کولگام نشست سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات دس سال بعد منعقد ہو رہے ہیں اور اس الیکشن میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہے اراکن بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جماعت سے وابست رہے بیشتر اراکن عوامی اتحاد کی حمایت پر آزادانہ طور الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت
جماعت کے سابق رکن، سیار ریشی (ای ٹی وی بھارت)

1:49 PM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر میں دوپہر 1 بجے تک 41.17 فیصد ووٹنگ

1. اننت ناگ - 27.40 فیصد

2. اننت ناگ (مغربی) - 32.07 فیصد

3. بانہال - 49 فیصد

4. بھدرواہ - 48.37 فیصد

5. ڈی ایچ پورہ - 43.66 فیصد

6. دیوسر - 36.78 فیصد

7. ڈوڈا - 50.34%

8. ڈوڈا (مغربی) - 54.80 فیصد

9. ڈورو -41.30 فیصد

10. اندروال - 60.01 فیصد

11. کشتواڑ - 54.36 فیصد

12. کوکرناگ (ST) - 41 فیصد

13. کولگام - 39.75 فیصد

14. پیڈر-ناگسینی - 56.48 فیصد

15. پہلگام - 47.68 فیصد

16. پامپور - 28.88 فیصد

17. پلوامہ - 32.55 فیصد

18. راجپورہ - 31.04 فیصد

19. رامبن - 50.56 فیصد

20. شنگس - اننت ناگ (مشرق) - 36.73 فیصد

21. شوپیان - 40.45 فیصد

22. سری گفوارہ-بجبہاڑہ -39.20 فیصد

23. ترال - 26.75 فیصد

24. زین پورہ - 37.11 فیصد

JK Assembly Elections 2024
دوپہر 1 بجے تک 41.17 فیصد ووٹنگ، (Etv Bharat)

1:46 PM, 18 Sep 2024 (IST)

پولنگ پرامن، اب تک ہنگامی واقعات سے پاک: جے کے سی ای او، پی کے پول

جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے بدھ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور یہ ہنگامی واقعات سے پاک ہے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔ پول نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پولنگ بڑے پیمانے پر کرائی جا رہی ہے۔ پولنگ جس طرح سے آگے بڑھ رہی ہے اس سے زیادہ ٹرن آؤٹ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ہمیں 60 فیصد سے زیادہ پولنگ کا اندازہ ہے۔ اب تک پولنگ پرامن اور ہنگامی واقعات سے پاک رہی ہے۔

1:22 PM, 18 Sep 2024 (IST)

جو بھی وزیر اعلیٰ بنے حالات بہتر ہونے چاہیے: محبوبہ مفتی کی والدہ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن آرا نے اننت ناگ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرا نے کہا کہ میں چاہوں گی جو بھی وزیر اعلیٰ بنے حالات بہتر ہوں۔

1:19 PM, 18 Sep 2024 (IST)

کشتواڑ کے بگوان میں ووٹنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی

جموں و کشمیر: کشتواڑ کے بگوان محلہ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر رائے دہندوں کی شناخت کو لے احتجاج کے بعد ووٹنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی۔

1:12 PM, 18 Sep 2024 (IST)

نیشنل کانفرنس کے امیدوار غلام محی الدین میر نے اپنا ووٹ ڈالا

پلوامہ: اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد راج پورہ اسمبلی حلقہ سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے امیدوار غلام محی الدین میر کا کہنا ہے کہ عوام میں کافی جوش و خروش ہے اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ ہر ایک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور اپنا نمائندہ منتخب کریں تاکہ آپ کے تحفظات کو سنا جا سکے۔

1:10 PM, 18 Sep 2024 (IST)

بانہال اسمبلی حلقہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار سجاد شاہین نے اپنا ووٹ ڈالا

بانہال اسمبلی حلقہ سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے امیدوار سجاد شاہین نے پولنگ اسٹیشن نمبر 49 پر اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول بہت مثبت ہے۔ لوگ نیشنل کانفرنس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لوگ خوش ہیں۔ امید ہے کہ ہم اچھی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

12:45 PM, 18 Sep 2024 (IST)

انڈیا اتحاد کو ووٹ کریں، 'ناانصافی کے دور سے باہر نکالیں گے': راہل گاندھی

جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جموں و کشمیر کے میرے بھائیو اور بہنو، آج ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ چھین کر اسے یونین ٹیریٹری بنا دیا گیا ہے۔ یہ آپ سب کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی اور جموں و کشمیر کی توہین ہے۔

انڈیا کو دیا گیا آپ کا ہر ایک ووٹ

- آپ کے حقوق بحال کرے گا۔

- روزگار کی بہار لائے گا۔

- خواتین کو مضبوط کرے گا۔

- آپ کو 'ناانصافی کے دور' سے نکالے گا۔

جموں کشمیر کو پھر سے خوش حال بنائے گا۔

آج بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔ انڈیا کو ووٹ دیں۔

12:25 PM, 18 Sep 2024 (IST)

آزاد امیدوار محمد اکبر صوفی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے آزاد امیدوار محمد اکبر صوفی نے اریہل پلوامہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

JK Assembly Elections 2024
محمد اکبر صوفی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا (Etv Bharat)

12:21 PM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں میں جاری اسمبلی انتخابات سے خصوصی رپورٹ

جموں میں جاری پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اشرف گنائی کی خصوصی رپورٹ۔

جموں میں جاری اسمبلی انتخابات سے خصوصی رپورٹ (Etv Bharat)

12:14 PM, 18 Sep 2024 (IST)

این سی کی امیدوار سکینہ ایٹو نے کولگام کے ڈی ایچ پورہ میں ووٹ ڈالا

کولگام: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی دمہل ہانجی پورہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار سکینہ ایٹو نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے اور عوام بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ووٹرز مجھے منتخب کریں گے۔

11:37 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر میں صبح 11 بجے تک 26.72 فیصد ووٹ ڈالے گئے

1. اننت ناگ - 16.90 فیصد

2. اننت ناگ (مغربی) - 21.26 فیصد

3. بانہال - 30 فیصد

4. بھدرواہ - 30.38 فیصد

5. ڈی ایچ پورہ - 27.74 فیصد

6. دیوسر - 24.32 5 فیصد

7. ڈوڈا - 31.96 فیصد

8. ڈوڈا (مغربی) - 35.08 فیصد

9. ڈورو -26.97 فیصد

10. اندروال - 40.36 فیصد

11. کشتواڑ - 26.38 فیصد

12. کوکرناگ (ST) - 29 فیصد

13. کولگام - 26 فیصد

14. پیڈر ناگسینی -32.15 فیصد

15. پہلگام - 31.62 فیصد

16. پامپور -19.60 فیصد

17. پلوامہ - 23.09 فیصد

18. راجپورہ - 21.17 فیصد

19. رامبن - 32.85 فیصد

20. شنگس - اننت ناگ (مشرق) - 25.09 فیصد

21. شوپیان - 27%

22. سری گفوارہ-بجبہاڑہ -27.60 فیصد

23. ترال -17.50 فیصد

24. زین پورہ -25 فیصد

11:32 AM, 18 Sep 2024 (IST)

پی ڈی پی نے پلوامہ میں این سی کارکنوں پر ایم سی سی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جاری ووٹنگ کے درمیان، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کی طرف سے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، پارٹی نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک پولنگ بوتھ کے باہر ووٹروں کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔

پی ڈی پی کے ترجمان موہت بھان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پلوامہ میں پولنگ بوتھ کے باہر تعینات این سی کارکنان ووٹر لسٹوں کے ساتھ، ووٹروں کو متاثر کر رہے ہیں، پولنگ بوتھ کے بالکل باہر، جو کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بھان نے ضلع الیکشن آفیسر پلوامہ کو اس معاملے پر کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

11:29 AM, 18 Sep 2024 (IST)

معذور ووٹر نے رامبن میں اپنا ووٹ ڈالا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاباتے کے لیے ایک معذور ووٹر نے پہلے مرحلے کے لیے میترا، رامبن میں اپنا ووٹ ڈالا۔

10:48 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے لوگوں سے ریکارڈ نمبروں میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات آج سے شروع ہوئے ہیں۔ میں ان تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں جن کے اسمبلی حلقوں میں آج پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں۔ پہلی بار ووٹ دینے والے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔

10:46 AM, 18 Sep 2024 (IST)

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا بیان

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انتخابات میں حصہ لیں، نیشنل کانفرنس کو ہر علاقے میں بھاری تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں اور ہم کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ عوام سے میری اپیل ہے کہ اس الیکشن میں عوام گھروں سے نکلیں اور سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔

10:30 AM, 18 Sep 2024 (IST)

خواتین ووٹر ووٹ دینے کے بعد سیاہی والی انگلیاں دکھاتی ہوئی

خواتین ووٹر کشتواڑ اسمبلی حلقہ میں پولنگ اسٹیشن پر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی سیاہی والی انگلیاں دکھاتی ہوئی۔ بی جے پی نے شگن پریہار کو، جے کے این سی نے سجاد احمد کچلو کو اور پی ڈی پی نے کشتواڑ اسمبلی حلقہ سے فردوس احمد ٹاک کو میدان میں اتارا ہے۔

10:29 AM, 18 Sep 2024 (IST)

80 سالہ معذور شخص نے ووٹ ڈالا

80 سالہ معذور شخص غلام حسن گنائی نے بجبہاڑہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

JK Assembly Elections 2024
80 سالہ معذور شخص نے ووٹ ڈالا (Etv Bharat)

10:27 AM, 18 Sep 2024 (IST)

نیشنل کانفرنس کے امیدوار خالد نجیب نے ڈوڈہ اسمبلی سیٹ سے اپنا ووٹ ڈالا

ڈوڈہ اسمبلی سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار خالد نجیب نے کہا کہ ماحول اچھا ہے، ووٹنگ ٹھیک چل رہی ہے، نیشنل کانفرنس کامیاب ہوگی، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر آؤ اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرو۔

9:51 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر میں صبح 9 بجے تک 11.11 فیصد ووٹ ڈالے گئے

1. اننت ناگ - 6 فیصد

2. اننت ناگ (مغربی) - 8.55 فیصد

3. بانہال - 11 فیصد

4. بھدرواہ - 12.52 فیصد

5. ڈی ایچ پورہ - 11.10 فیصد

6. دیوسر - 10.25 فیصد

7. ڈوڈا - 12.80 فیصد

8. ڈوڈا (مغربی) - 13.56 فیصد

9. ڈورو -10.42 فیصد

10. اندروال - 16.01 فیصد

11. کشتواڑ - 15.02 فیصد

12. کوکرناگ (ST) - 12 فیصد

13. کولگام - 10.98 فیصد

14. پیڈر ناگسینی -12.62 فیصد

15. پہلگام - 12.56 فیصد

16. پامپور -8.81 فیصد

17. پلوامہ - 10.50 فیصد

18. راجپورہ - 9.97 فیصد

19. رامبن - 13.08 فیصد

20. شنگس - اننت ناگ (مشرق) - 10.28 فیصد

21. شوپیان - 13 فیصد

22. سری گفوارہ-بجبہاڑہ -11.60 فیصد

23. ترال -7.33 فیصد

24. زین پورہ -10 فیصد

9:48 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کشمیری تارکین وطن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

ادھم پور: کشمیری تارکین وطن نے کشمیر کے علاقے کی 16 اسمبلی سیٹوں کے لیے اودھم پور میں سخت سکیورٹی کے درمیان اپنا ووٹ ڈالا۔ ویڈیو آئی ٹی آئی کالج کیمپس کا ہے۔

9:46 AM, 18 Sep 2024 (IST)

صاف و شفاف ووٹنگ کے حوالے سے کولگام، ڈپٹی کمشنر اطہر عامر کا بیان

کولگام، ڈپٹی کمشنر اطہر عامر نے کہا کہ تمام جگہوں پر ووٹنگ اچھی طرح چل رہی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ صبح سے ہی کئی جگہوں پر لمبی قطاریں ہیں اور لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں، ہم یہاں سے ہر پولنگ سٹیشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

9:27 AM, 18 Sep 2024 (IST)

ووٹ ڈالنے کے بعد طلعت مجید کا بیان

پلوامہ: اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ پلوامہ اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار طلعت مجید نے کہا کہ میں نے آج اپنا ووٹ ڈالا ہے، ہم اپنے تمام مسائل کو جمہوری طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ جو کچھ بھی ہم سے چھین لیا گیا ہے، اسے واپس حاصل کرنے کا واحد راستہ جمہوری طریقے سے ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیں۔

9:26 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کولگام کے الیکشن کنٹرول روم کا منظر

جموں و کشمیر: ضلع انتظامیہ کولگام نے ضلع میں انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے ایک الیکشن کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

9:23 AM, 18 Sep 2024 (IST)

80 سالہ عبدالصمد میر نے تبدیلی کے لیے ووٹ ڈالا، نوجوانوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

80 سالہ ووٹر عبدالصمد میر نے آج ترال کے امیر آباد پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے، میر نے خطے میں ترقی اور امن کی واپسی کے لیے اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ووٹ ڈالنے سے کمیونٹی کو درپیش بے شمار مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

80 سالہ ووٹر عبدالصمد میر (Etv Bharat)

9:21 AM, 18 Sep 2024 (IST)

انجینئر رشید نے کہا کہ عوام کشمیری دشمنوں کے خلاف ووٹ دے گی

بارہمولہ سے لوک سبھا کے رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید جو انجینئر رشید کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ لوگ کشمیر کے دشمنوں کے خلاف ووٹ دیں گے جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ ہر چیز پر غور کریں گے اور عوامی اتحاد پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

9:08 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کولگام سیٹ سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار محمد یوسف تاریگامی کا بیان

جموں و کشمیر: کولگام سیٹ سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ میری طرف سے، میں ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ووٹ دیں، امن برقرار رکھیں۔ یہ انتخابات غیر معمولی حالات میں منعقد ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 6 سال سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات بند ہے۔ ہم امن اور باوقار زندگی چاہتے ہیں۔

9:05 AM, 18 Sep 2024 (IST)

پلوامہ سے پی ڈی پی کے امیدوار وحید پرا کا بیان

جموں و کشمیر: پلوامہ سے پی ڈی پی کے امیدوار وحید پرا کا کہنا ہے کہ پلوامہ کو بدنام کیا گیا ہے... یہ ہمارے لیے، پلوامہ کے نوجوانوں، اور پلوامہ کے لوگوں کی شبیہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا انتخاب ہے اور ہم پر امید ہیں۔ ہم چاہتے ہیں لوگ اس الیکشن میں باہر نکلیں اور جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور وقار کے لیے ووٹ ڈالیں۔ ووٹ دینا ہم سب کے لیے خود کو بچانے کا عمل ہے، لوگوں نے پچھلے 6-7 سالوں میں بہت کچھ کھویا ہے۔ اگر ہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو یہ ووٹنگ کی ہمارا سہارا ہے جو کچھ بھی ہم نے کھویا ہے اسے دوبارہ حاصل کرنا ہے۔

8:51 AM, 18 Sep 2024 (IST)

اننت ناگ کے محمد سلطان خان نامی ووٹر نے اپنا ووٹ ڈالا

اننت ناگ، جموں و کشمیر: محمد سلطان خان نامی ووٹر نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ میں نے آج پہلی بار ووٹ دیا ہے۔ کشمیر میں بے روزگاری ہے، معیشت گر گئی ہے، میں نوجوانوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں، ہم یہاں ایک اچھی حکومت چاہتے ہیں۔

8:43 AM, 18 Sep 2024 (IST)

عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کے پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالا

عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے شکارگاہ ترال کے پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالا۔ شنٹی سنگھ کے نام سے معروف سیاسی لیڈر کا تعلق سکھ فرقے سے ہے ۔ وہ پی ڈی پی کے ساتھ کئی سال تک وابستہ رہے لیکن الیکشن میں منڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے پارٹی سے ناطہ توڑ لیا اور دوسرے ہی دن عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انجینئر رشید نے ترال میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ نریندر مودی نے مسلموں پر پابندی لگائی ہے اور انکی وزارت میں کوئی مسلمان نہیں ہے۔ داکٹر ہربخش سنگھ کو منڈیٹ دینا نریندر مودی کو ایک جواب ہے کہ کشمیر میں سیکولر خطوط پر سیاست چلائی جاتی ہے۔ رشید کی پارٹی میں شامل ہونے کے باعث ڈاکٹر ہربخش کو ایک مضبوط امیدوار تصور کیا جاتا ہے حالانکہ ترال میں کانگریس کے سریندر سنگھ چنی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رفیق احمد نائیک اور آزاد امیدوار (نیشنل کانفرنس کے درپردہ) ڈاکٹر غلام نبی بٹ بھی مضبوط دعویدار ہیں۔

JK Assembly Elections 2024
عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ (Etv Bharat)

8:41 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کشتواڑ نیشنل کانفرنس کے امیدوار سجاد کچلو نے ٹاؤن ہال پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے امیدوار سجاد احمد کچلو نے کشتواڑ اسمبلی حلقہ کے لیے بدھ کو اپنا ووٹ پولنگ اسٹیشن نمبر 92 ٹاؤن ہال، کشتواڑ میں ڈالا۔ اس حلقے سے بی جے پی نے شگن پریہار کو نامزد کیا ہے، جب کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے فردوس احمد ٹاک کو امیدوار بنایا ہے۔

8:40 AM, 18 Sep 2024 (IST)

ووٹر: ہم چاہتے ہیں کہ بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے، ایک ووٹر نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ آج 10 سال بعد انتخابات ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بے روزگاری اور مہنگائی ختم ہو، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کر رہے ہیں۔

8:31 AM, 18 Sep 2024 (IST)

آزاد امیدوار ڈاکٹر طلعت مجید نے اپنے آبائی گاؤں گوری پورہ میں ووٹ ڈالا

آزاد امیدوار ڈاکٹر طلعت مجید نے اپنے آبائی گاؤں گوری پورہ میں ووٹ ڈالا۔ مجید پلوامہ حلقہ انتخاب سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ممنوعہ جماعت اسلامی کی حمایت حاصل ہے۔ ڈاکٹر مجید نے اس سے قبل اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جماعت اسلامی نے کئی حلقہ ہائے انتخاب پر اپنے امیدوار لھڑے کئے ہیں۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ انہون نے جمعت اسلامی کے لیڈروں کے ساتھ ایک مفاہمت کی ہے جس کی رو سے وہ جماعت کے امیدواروں کی حمایت کریں گے اور جہاں انکی پارٹی کے امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں، وہاں جمعت کا انہیں سپورٹ ملے گا۔

8:25 AM, 18 Sep 2024 (IST)

اسمبلی انتخابات کے دوران بانہال کے ایک پولنگ سٹیشن کا منظر

بانہال اسمبلی سیٹ سے کانگریس نے وقار رسول وانی، نیشنل کانفرنس نے سجاد شاہین، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے امتیاز احمد شان اور بی جے پی نے محمد سلیم بھٹ کو میدان میں اتارا ہے۔

8:20 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں کے ڈوڈہ کشتواڑ رامبن میں ووٹنگ جاری

جموں و کشمیر کے خطہ جموں کے ڈوڈہ کشتواڑ رامبن میں بدھ کے روز ووٹنگ کا آغاز ہوا، جہاں 7.14 لاکھ سے زیادہ اہل ووٹرز ہیں، جو دس سال بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 64 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

پولنگ صبح 7 بجے ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر 1,328 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی کے ساتھ شروع ہوئی، کیونکہ اس علاقے میں پچھلے تین مہینوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ فوجی اہلکار اور چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ جموں خطے کے ان تین اضلاع کے علاوہ، انتخابات کے پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں شامل ہیں، جہاں 16 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں 35,000 سے زیادہ کشمیری پنڈتوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے جموں، ادھم پور اور دہلی میں 24 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 16 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کے لیے کشمیری پنڈت رجسٹرڈ ہیں۔ الیکشن حکام کے مطابق ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ خواتین، معذور افراد اور نوجوانوں کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشن، ماحولیاتی پیغامات کے فروغ کے لیے گرین پولنگ اسٹیشن اور دیگر منفرد پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

یہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے اور سابق ریاست کی دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کے بعد پہلا اسمبلی انتخاب ہے۔ آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ انتخابات کا دوسرا مرحلہ 25 ستمبر کو 26 نشستوں پر ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ 1 اکتوبر کو 40 نشستوں پر ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

8:18 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کشتواڑ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار کا بیان

کشتواڑ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ کشتواڑ سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے امیدوار نے کہا کہ 10 سال بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملا ہے۔ لوگ خوش ہیں۔ یہ قطاریں مہنگائی، بے روزگاری، نوکر شاہی، آمریت کے خلاف لوگوں کا غصہ ہے۔

7:45 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جے کے این سی کی امیدوار کا کہنا ہے کہ لوگ اب اپنی مرضی کی حکومت چنیں گے

جموں و کشمیر میں بدھ کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، پڈر ناگسینی اسمبلی حلقہ سے جے کے این سی کی امیدوار پوجا ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو اسمبلی انتخابات کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا۔ ہم سپریم کورٹ آف انڈیا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے شکر گزار ہیں۔ لوگوں کو اب اس حکومت کو ووٹ دینے کا موقع ملے گا جسے وہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

7:37 AM, 18 Sep 2024 (IST)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ووٹروں سے اپیل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بارے میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک ایسی حکومت بنانے کے لیے جوش و خروش سے ووٹ دیں جو تعلیم، روزگار اور خواتین کو بااختیار بنائے گی۔ نوجوان اور خطے میں علیحدگی اور اقربا پروری کو ختم کرنے کے لیے پرعزم رہیں۔ پہلے ووٹنگ، پھر ریفریشمنٹ۔

7:28 AM, 18 Sep 2024 (IST)

پلوامہ میں ووٹروں کی قطار

پلوامہ پولنگ بوتھ پر ووٹروں کو بڑی تعداد میں قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

7:28 AM, 18 Sep 2024 (IST)

پی ایم مودی نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، میں ان تمام حلقوں سے جو آج انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور جمہوریت کے تہوار کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ پہلی بار ووٹ دینے والے اپنا حق رائے دہی استعمال ضرور کریں۔

7:26 AM, 18 Sep 2024 (IST)

سریش رائنا نے سب کو ووٹ دینے کی اپیل کی

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے نیک خواہشات۔ جموں و کشمیر کے ہر نوجوان اور بزرگ کو ووٹ دینے جانا چاہیے اور اس (سیاسی) پارٹی کو ووٹ دینا چاہیے جس کی وہ حمایت کرتے ہیں۔

7:08 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر میں دس سال بعد ڈالا گیا پہلا ووٹ

جموں و کشمیر میں دس سال بعد ڈالا گیا پہلا ووٹ۔ جموں و کشمیر کے 24 اسمبلی حلقوں (16 کشمیر اور 8 جموں) میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے یہ خطے میں پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔

JK Assembly Elections 2024
جموں و کشمیر میں دس سال بعد ڈالا گیا پہلا ووٹ (Etv Bharat)

7:06 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کولگام میں ایک پولنگ بوتھ کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے لوگ قطار میں کھڑے ہیں

کولگام میں ایک پولنگ بوتھ کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے لوگ قطار میں کھڑے ہیں، ووٹنگ کچھ ہی دیر میں شروع ہوگی۔ جموں و کشمیر کے 24 اسمبلی حلقوں (16 کشمیر اور 8 جموں) میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے یہ خطے میں پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔

6:54 AM, 18 Sep 2024 (IST)

کشتواڑ، جموں و کشمیر، پریزائیڈنگ آفیسر اشوکتا شاہین کا بیان

کشتواڑ، جموں و کشمیر: پریزائیڈنگ آفیسر اشوکتا شاہین نے کہا کہ ہماری پولنگ مشق اچھی طرح سے جاری ہے۔ یہاں تمام تیاریاں اچھی طرح سے کی گئی ہیں، یہاں ووٹنگ آرام سے ہوگی۔

6:53 AM, 18 Sep 2024 (IST)

جموں و کشمیر: بانہال اسمبلی حلقہ کے ایک پولنگ بوتھ پر پولنگ کی مشق جاری

جموں و کشمیر کے 24 اسمبلی حلقوں (16 کشمیر اور 8 جموں) میں آج ووٹنگ ہوگی۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے یہ خطے میں پہلا اسمبلی الیکشن ہے۔

6:34 AM, 18 Sep 2024 (IST)

سیکورٹی فورسز ووٹنگ سے قبل گاڑیوں کی چیکنگ کرتی ہوئی

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے سے پہلے، سیکورٹی فورسز اکھنور کے تمام داخلی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کرتی ہوئی۔ غور طلب ہے کہ 18 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 24 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Last Updated : Sep 18, 2024, 6:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.