ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پولیس بھرتیوں میں عمر میں چھوٹ نہیں دینے پر اپنی پارٹی کی تنقید - apni party On recruitment of police

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے زیر اہتمام اہم پریس کانفرنس
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے زیر اہتمام اہم پریس کانفرنس (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 1:59 PM IST

پولیس بھرتیوں میں عمر میں چھوٹ نہیں دینے پر اپنی پارٹی کی تنقید (etv bharat)

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ایک اہم پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر منڈی تحصیل کے متعدد علاقوں سے نوجوانوں نے میٹنگ میں شمولیت کی۔ پارٹی کے نوجوان ممبران نے کہا کہ نے جے کے ایس ایس بی کے زیر اہتمام محکمہ پولیس میں نئی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں۔ اس میں نوجوانوں کو بھرتی کے لیے عمر میں چھوٹ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ منشیات و دیگر برائیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، چونکہ نوجوانوں کے پاس کوئی مستقل روزگار میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نوجوان طبقہ ایک عرصہ سے بھرتیوں کے لیے تیاریاں کر رہا ہے۔ چونکہ اس سے قبل جموں کشمیر میں بھرتیاں نہیں ہو پارہی تھی۔ اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کافی حالات خراب رہے۔ اس کے بعد کورونا کی وجہ سے نوجوان طبقہ بے روزگار ہوا۔جب سرکار کی جانب سے ایس ایس بی کے تحت محکمہ پولیس کے لیے بھرتیاں ہونے جارہی ہیں۔اس میں عمر کی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو شہداء کی قبروں پر جانے سے روک دیا

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقیقی طور پر نوجوان طبقہ کو بےروزگاری سے راحت دلانے چاہتے ہیں تو جلد از جلد ان بھرتیوں میں نوجوانوں کو عمر میں چھوٹ دی جائے۔ تاکہ جموں و کشمیر کے بےروزگار نوجوانوں کو راحت مل سکے اور انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.