ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محروس سیاسی لیڈر انجینئر رشید بارہمولہ سے پارلیمانی انتخابات لڑیں گے: پارٹی ترجمان - Jailed AIP leader Engineer Rasheed

Engineer Rasheed to contest LS polls سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید لوک سبھا انتخابات میں جیل سے انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے۔ اس سلسلہ میں بہت جلد سیاسی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

محروس سیاسی لیڑر انجینئر رشید بارہمولہ سے پارلیمانی انتخابات لڑیں گے: پارٹی ترجمان
محروس سیاسی لیڑر انجینئر رشید بارہمولہ سے پارلیمانی انتخابات لڑیں گے، پارٹی ترجمان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 6:29 PM IST

Updated : Mar 21, 2024, 11:51 AM IST

محروس سیاسی لیڑر انجینئر رشید بارہمولہ سے پارلیمانی انتخابات لڑیں گے: پارٹی ترجمان

سرینگر: عوامی اتحاد پارٹی کے محروس صدر اور سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ-کپواڑہ نشست سے جیل سے ہی انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان فردوس بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انجینئر رشید بارہمولہ سے انتخابات لڑیں گے اور اگر وہ جیل سے رہا نہیں ہوئے تو پارٹی کے لیڈران اور کارکنان سیاسی مہم کا آغاز جلد کریں گے۔

فردوس بابا نے بتایا کہ عوامی اتحاد پارٹی کشمیر کی سرینگر اور اننتناگ نشستوں سے بھی امیدواروں کو میدان میں اتارے گی تاہم اگر کسی ہم خیال سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابات کے لئے الائنس ہوا تو پھر اسی صورت حال سے پارٹی ان دو سیٹوں پر کوئی فیصلہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے عوامی اتحاد پارٹی کو الائنس کے لئے مدعو نہیں کیا ہے لیکن اگر کوئی ہم خیال سیاسی جماعت ان سے رابطہ کری تو اس پر پارٹی کی قیادت اور پارلیمانی بوڈ فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت انجینئر رشید کو انتخابات سے قبل ہی رہا کریں گے تاکہ وہ خود انتخابی مہم چل سکے۔ غور طلب ہے کہ انجئبر رشید گزستہ پانچ برسوں سے ایم آئی اے کی حراست میں تہار جیل میں قید ہے۔ آین آئی اے نے انجینئر رشید پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کی ہے اور انکے خلاف دلی کے این آئی اے کوٹ نے چارج شیٹ بھی دائر کیا ہے۔ تاہم انجینئر رشید نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے انجینئر رشید ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ بطور آزاد امیدوار انہوں نے سنہ 2008 اور سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ سنہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں ایل لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں بارہمولہ-کپواڑہ نشست سے نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے خلاف انتخابات لڑے تھے اور 102168 ووٹ حاصل کرکے سیاسی حلقوں کو حیران کردیا تھا۔

Last Updated : Mar 21, 2024, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.