جموں: جموں و کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تمباکو کنٹرول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی کو تمباکو کی صنعت کے ذاتی مفادات اور اثر و رسوخ سے پاک تمباکو کنٹرول سے متعلق پالیسیاں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔ یہ اہم قدم لوگوں کی صحت کے تحفظ اور خطہ میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو زیادہ مؤثر طریقہ سے نافذ کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
World No Tobacco Day: تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن
یہ اقدام آئندہ نسلوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کے لیے جاری کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔ نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سیل کشمیر نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ کیوں کہ جموں و کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تمباکو کنٹرول کے لیے عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی کو تمباکو کی صنعت کے ذاتی مفادات اور اثر و رسوخ سے پاک تمباکو کنٹرول سے متعلق پالیسیاں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔ یہ اہم قدم لوگوں کی صحت کے تحفظ اور خطے میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو زیادہ مؤثر طریقہ سے نافذ کرنے کے حکومتی ارادوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام آئندہ نسلوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کے لیے جاری کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سیل کشمیر نے اس حکم کو سراہا ہے۔