جموں: جموں میں جے کے بینک کے اسسٹنٹ منیجر ایشوندر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر سیکشن 409 آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن پونی میں مختلف آئیکن ایکٹیو/ٖغیرفعال کھاتوں سے دھوکہ دہی سے 126.34 لاکھ روپے ڈیبٹ کرنے کے الزام میں درج کی گئی ہے۔ملزم افسر غیر فعال کھاتوں کو چالو کرنے اور پھر غیر قانونی طور پر جمع شدہ رقم نکالنے میں ملوث تھا۔ یہ عمل پچھلے تین سالوں سے جاری تھا اور 126.34 لاکھ روپے کی رقم غیر قانونی طور پر ملزم اسسٹ منیجر ایشویندر سنگھ نے نکالی تھی۔
غیر فعال اکاؤنٹ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے، جس میں سود کی پوسٹنگ کے علاوہ طویل عرصے سے کوئی مالی سرگرمی نہیں ہوئی ہے۔ غیر فعال ہونے کی مدت کے بعد، غیر فعال اکاؤنٹس ریاست کی غیر دعوی کردہ ملکیت بن جاتے ہیں۔ یہ فراڈ بینک کے نوٹس میں آنے سے پہلے ملزم نے فعال اکاؤنٹ سے رقم نکال لی جس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر نے شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس ٹیم نے جموں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ آخر کار آج ایک خاص اطلاع پر ملزم اشویندر سنگھ رانیال کو سینک کالونی جموں سے گرفتار کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:بینک فراڈ کیس :ای ڈی نے ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو ضبط کیا:ترجمان
ایس ایس پی موہتا شرما آئی پی ایس نے معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم جو پچھلے ایک ماہ سے گرفتاری سے بچ رہا تھا اور جس نے جے کے بینک میں دھوکہ دہی اور کھاتوں کی جعلسازی کے ذریعہ 126.34 لاکھ روپے کی عوامی رقم کو نکالا تھا۔ آج اس مجرم کو پکڑ لیا گیا۔