ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے کریم آباد میں نماز استسقاء ادا کی گئی - ISTISQA PRAYERS AT KARIMABAD - ISTISQA PRAYERS AT KARIMABAD

پلوامہ ضلع میں واقع کریم آباد عیدگاہ میں گرمی کے قہر کے پش نظرنماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ پلوامہ میں گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔

پلوامہ کے کریم آباد میں نماز استسقاء ادا کی گئی
پلوامہ کے کریم آباد میں نماز استسقاء ادا کی گئی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 3:01 PM IST

پلوامنہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی شدید گرمی سے عام لوگوں کا برا حال ہے۔ رواں یوٹی جموں و کشمیر میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔

پلوامہ کے کریم آباد میں نماز استسقاء ادا کی گئی (etv bharat)

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج شدید گرمی سے نجات کے لئے رحمت کی بارش کی دعا کی گئی۔ ضلع کے کریم آباد علاقے کے عید گاہ میں دو رکعت نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 36 ڈگری کو بھی پار کر چکا ہے۔ ایسے میں انسانی زندگی کے ساتھ پرندے اور جانوروں کا جینا بھی محال ہو رہا ہے۔

آسمانی تپش کو کم کرنے کے لیے اللہ کی بارگاہ میں رحمت کی بارش کے لیے پلوامہ کے کریم آباد عید گاہ میں کئی مسلمان بزرگ نوجوان اور بچوں نے اپنے نبی کے عمل کو زندہ رکھتے ہوئے دو رکعت نماز استسقاء ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں:وادی میں خشک موسم سے نجاب کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام جاری

اس سلسلے میں مولوی سعید عبدل رشید نے دو رکعت نماز ادا کراتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر اللہ سے رحمت کی بارش کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ ساتھ ہی ملک میں امن و سلامتی بنی رہنے کے لئے بھی دعائیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.