ترال: پلوامہ کے ضلع کے ترال میں واقع دارلعلوم غوثیہ للبنات کی جانب سے آج ایک عظیم الشان تعلیمات کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تیرہ حافظہ بچیوں کی نقاب پوشی کی گئی۔ اس موقع پر وادی کے مقتدر علمائے کرام نے اپنے اپنے خطابات میں موجود ہ دور میں اسلامی تعلیمات کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تربیت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ موجود ہ دور میں مغربی تہزیب وتمدن نے اپنی گرفت میں رکھا ہے۔ علماء کرام نے بتایا کہ اصل علم تو دینی تعلیم ہے۔ یہی علم ِ دین انسان کو گمراہی سے ہدایت تک پہنچاتا ہے۔ اندھیروں سے نکال کر نور ہدایت سے روشناس کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاڈسرہ ترال میں زیارت گاہ اور مسجد کی بے حرمتی میں ملوث شرپسند گرفتار: پولیس
انہوں نے کہا کہ اسی علم دین سے وابستگی نے قومِ مسلم کو ہرمحاذ پر کامیاب کیا۔ مگر موجودہ دور میں دینی تعلیم سے نا آشنائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ بہت سارے لوگ وضو اور غسل کے فرائض سے بھی ناواقف ہیں جو ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے کافی شرمناک ہے۔ اس محرومی کی سب سے بڑی اور اہم وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں والدین کی تربیت کا طریقہ بدل چکا ہے۔ہمیں دینی تعلیم کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کی بدولت ہی آخرت سنوارنے میں مدد ملے گی۔