ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی برتری ہوگی: این سی امیدوار مبارک گل - NC Candidate on Election Boycott

سرینگر کی عیدگاہ اسمبلی نشست سے این سی کے امیدوار مبارک گل کا کہنا ہے کہ الیکشن بائیکاٹ سے این سی کو کبھی فائدہ نہیں ہوا۔

این سی امیدوار، مبارک گل، کے ساتھ خصوصی گفتگو
این سی امیدوار، مبارک گل، کے ساتھ خصوصی گفتگو (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 2:34 PM IST

این سی امیدوار، مبارک گل، کے ساتھ خصوصی گفتگو (ETV Bharat)

سرینگر: عیدگاہ اسمبلی حلقہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار اور سابق اسپیکر مبارک گُل نے دعویٰ کیا اس مرتبہ بھی سرینگر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کو برتری حاصل ہوگی اور لوگ این سی پر ہی اپنا اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ غلط بات پھیلائی جا رہی ہے کہ بائیکاٹ سے این سی کو فائدہ ہوا کرتا تھا، اصل بات یہ ہے کہ لوگ بائیکاٹ کی وجہ سے ووٹ ڈالنے میں ڈر محسوس کر رہے تھے، ایسے میں اب لوگ کھل کر باہر آرہے ہیں۔ جو کہ پارلیمانی انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت سے صاف ظاہر ہوا۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مبارک گل نے کہ ’’میں عیدگاہ اسمبلی حلقے میں کئی امیدوار میدان میں ہیں اور اس وقت سبھی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ لیکن 8 اکتوبر کو ہی اب یہ واضح ہوگا کہ کس کے حق میں جیت اور کس امیدوار کو ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘ مبارک گُل نے مزید کہا کہ لوگ آج اپنی مرضی سے گھروں سے باہر آکر ایماندار اور دیانت دار امیدوار کے حق میں بغیر کسی دھونس دباؤ کے ووٹ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اسی سیاسی جماعت کو کامیاب کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مصائب ومشکلات سے لوگوں کو نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گُل نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر خاص کر کشمیری لوگ بالغ النظر ہے اور وہ سیاست کی اچھی خاصی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ جبکہ لوگ بخوبی واقف بھی ہیں کہ سال 2015 کے بعد بی جے پی، پی ڈی پی مخلوط حکومت بننے اور پھر 2019 سے مسلسل پریشان کن مصائب و پریشانی میں وہ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور عوام اس موقع کو بھی کسی صورت میں گنوانا نہیں چاہتے ہیں اور وہ گزشتہ برسوں کے دوران ڈھائے گئے مظالم کا بدلہ اپنا ووٹ سے لینا چاہتے ہیں جس بنا پر مجھے امید ہے کہ لوگ صحیح نمائندے اور صحیح جماعت کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔‘‘ عیدگاہ اسمبلی حلقے میں تقریباً 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ این سی، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی کے علاوہ کئی آزاد امیدوار میدان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی صحافیوں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ سفارتکاروں کے کشمیر دورے پر عمر عبداللہ کا رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.