ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوام سے نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دینے کی اپیل - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Choudhary Hussain Ali Wafa on bjp کانگریس کے سینئیر رہنما اور ایس ٹی سیل کے چیئرمین چودھری حسین علی وفا نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات 2024 عام لوگوں کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ لوگوں کو نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دینے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

عوام سے نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دینے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 1:14 PM IST

عوام سے نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دینے کی اپیل

جموں : کانگریس کے سینئر رہنما اور ایس ٹی سیل کے چئیرمین چودھری حسین علی وفا نے ای ٹی وی بھارے نے لوک سبھا انتخابات 2024 کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسی طاقت کو مسترد کرنے کے لئے متحد ہو جائیں جو برادریوں میں تقسیم کا بیج بونا چاہتی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ صرف وعدوں سے ملک نہیں چلتا ہے۔ بی جے پی کی حکومت عوام کی ضرورت کو پوری کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ عام لوگ بی بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں سے بے حد ناراض ہیں۔

چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی نگرانی والی مرکزی حکومت کے دس سالہ دور اقتدار میں ملک کو مختلف پہلوؤں سے بہت نقصان پہنچا ہے۔ سماج کا ہر شعبہ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے متاثر ہوا ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ مودی حکومت نے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کرکے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملازمتوں اور زمین کے حقوق سے محروم کر دیا ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس، ٹول پلازہ، اسمارٹ میٹر اور بے روزگاری جیسے مسائل نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ - AFSPA revocation

چودھری حسین علی وفا نے جموں و کشمیر میں ایل جی منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ پر بھی تنقید کی۔لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی اور انہیں اپنے طور پر جدوجہد کرنے پر چھوڑ دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بی جے پی کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر کی حکومت کی وجہ سے عام لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.