ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عالمی یوم قدس: 'جموں میں شیعہ فیڈریشن کے بینر تلے احتجاج کیا جائے گا' - International Quds Day - INTERNATIONAL QUDS DAY

International Quds Day 2024: قبلۂ اول بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوادع کے موقعے پر عالمی یوم قدس منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغاز ایران میں اسلامی انقلاب آنے کے بعد حضرت امام خمینی نے سنہ 1989 میں کیا تھا۔

international-quds-day-will-be-observed-in-jammu-followed-by-protests-against-israel-says-shia-federations-president
Etv Bharatعاشق حسین خان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 10:08 PM IST

عالمی یوم قدس: 'جموں میں شیعہ فیڈریشن کے بینر تلے احتجاج کیا جائے گا'

جموں: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی عالمی یوم قدس پانچ اپریل کو جمعہ کے دن منایا جائے گا۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی نے شیعہ لیڈر اور جموں و کشمیر شیعہ فیڈریشن کے صوبائی صدر جموں عاشق حسین خان سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے بعنی یوم قدس کے موقعے پر جموں میں ایک پرامن احتجاج کیا جائے گا، جس کا مقصد فلسطین کی عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم قدس کو حضرت امام خمینی نے سات اگست 1979 میں مظلوموں کے دن کے طور پر منانے اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ عاشق حسین خان نے کہا کہ ہمارے رہبر سید علی خمینی نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے احتجاج کریں اور ظالم کے خلاف یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں۔
انہوں نے یوم قدس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ فیڈریشن جموں نے حسب دستور اس بار بھی امام رضا جامع مسجد بھٹنڈی سے احتجاج نکالے کا فیصلہ کیا جس کے حوالے سے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے پرمیشن بھی لے لی ہے۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان کو آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مناتے ہیں، جس میں مسلمانوں کے قبلۂ اول بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے قبضے کو چھڑانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں۔

شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ یہ ہر ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے جیساکہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی نے سات اگست 1979 کو جمعۃ الوداع کے دن عالمی یوم القدس منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لکھنؤ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا ہے، لہذا اس بار بھی جموں میں شیعہ فیڈریشن کے بینر تلے اس حوالے سے احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.