ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس - SIRAT CONFERENCE

بین الاقوامی کانفرنس کو منعقد کرانے کا مقصد یہ ہے کہ موجودہ دور میں اسلامی کے آفاقی پیغام کو عام کیا جائے۔

اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس
اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2024, 5:44 PM IST

اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے بین الاقوامی مرکز برائے روحانی علوم کے تعاون سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس (Video Source: ETV Bharat)

اس تقریب کا مقصد مختلف مذہبی روایات کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو دریافت کرکے باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ کانفرنس میں کئی نامور علماء موجود رہے۔ اس دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر اے آر قدوائی نے کلیدی خطبہ دیا، جبکہ پروفیسر ایم افضل وانی نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دیگر قابل ذکر شرکاء میں اسلامک یونیورسٹی کے ڈین آف اکیڈمک افیئرز پروفیسر ایاز حسین مون، رجسٹرار پروفیسر عبدل واحد اور پروفیسر جی این خاکی موجود تھے۔ اس دوران طلباء کی ایک اچھی تعداد نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے رجسٹر پروفیسر عبدالواحد مخدومی نے بتایا کہ اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنس کو منعقد کرانے کا مقصد یہ ہے کہ موجودہ دور میں اسلامی کے آفاقی پیغام کو عام کیا جائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.