ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آئی جی سی لاسی پورہ کے یونٹ ہولڈرز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا - Macdamized on roads of Pulwama

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 5:39 PM IST

پلوامہ ضلع انتظامیہ نے یونٹ ہولڈرز کی مانگ کو پوری کرتے ہوئے اہم رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کردیا ہے۔ مقامی باشندوں نے سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

آئی جی سی لاسی پورہ کے یونٹ ہولڈرز کی دیرینہ مانگ پوری
آئی جی سی لاسی پورہ کے یونٹ ہولڈرز کی دیرینہ مانگ پوری (etv bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر کی سب سے بڑی صنعتی مرکز آئی جی سی لاسی پورہ میں تقریباً 800 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ ہیں جو ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ یونٹ ہولڈرز مانگ کررہے تھے کہ اسٹیٹ کے اہم رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی روابط سڑکوں پر تارکول بچھائی جائے۔

وہی ضلع انتظامیہ پلوامہ نے اسٹیٹ کے یونٹ ہولڈروں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج سے صنعتی خطہ میں واقع اہم رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا۔

اس سلسلے میں گلزار احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی حالت بہت خراب تھی۔ مسلسل اپیل کے بعد دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ آئی جی سی لاسی پورہ کی اندرونی اور اہم رابطہ سڑکوں پر میکڈمائزیشن کا کام شروع ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضلع انتظامیہ لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں مختلف اضلاع سے لوگ کاروبار کے سلسلے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام جاری -

مقامی باشندوں اور صنعتی یونٹ ہولڈرز نے پلوامہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی مرمت اور تار کول بچھائے جانےکے بعد آمدورفت میں بہتر آئے گی اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.