ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لاسی پورہ میں ڈمپنگ سائٹ کی مناسب سہولت کا فقدان - Industrial estate IGC Lassipora

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 7:34 PM IST

انڈسٹریل اسٹیٹ کا سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں ڈمپنگ کی مناسب سہولیات کا فقدان ہے جس سے مزدوروں، کارخانہ داروں اور علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

لاسی پورہ میں ڈمپنگ سائٹ کی مناسب سہولت کا فقدان
لاسی پورہ میں ڈمپنگ سائٹ کی مناسب سہولت کا فقدان (etv bharat)

پلوامہ: جموں وکشمیراس اسٹیٹ میں تقریباً 600 فعال صنعتی یونٹس ہیں جو ہزاروں مقامی اور غیر مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم کرتا ہیں۔ اسٹیٹ میں مختلف قسم کی مصنوعات تیار کرنے والے صنعتی یونٹس ہیں۔ جہاں پر جموں وکشمیر کے علاؤہ اور ملک کے مختلف حصوں سے لوگ اور کاروباری آتے ہیں۔ لیکن اسٹیٹ میں مناسب ڈمپنگ سائٹ کی سہولت نہ ہونے سے اسٹیٹ کی ایک منفی شبیہ پیدا کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں یونٹ ہولڈر محمد شعبان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں تقریباً 600 صنعتی یونٹس کا فضلہ ڈمپ کرنے کے لیے مناسب ڈمپنگ سائٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد محکمے اور انتظامیہ سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی لیکن آج تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈسٹریئل ایریا لاسی پورہ، پلوامہ کی سڑکیں خستہ حال

وہی اس سلسلے میں لاسی پورہ سڈکو اسٹیٹ کے منیجر فیاض احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سی لاسی پورہ میں مناسب ڈمپنگ سائٹ کا دیرینہ مطالبہ بہت کم وقت میں حل ہو جائے گا کیونکہ محکمہ اور انتظامیہ اس مقصد کے لیے زمین کی نشاندہی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.