ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھارت کو بنگلہ دیش کے بحران کی احتیاط سے نگرانی کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah on Bangladesh - FAROOQ ABDULLAH ON BANGLADESH

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بنگلہ دیش میں حکومت کے خاتمے کے بارے میں کہا کہ بھارت کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ تمام آمروں کا یہی حال ہوگا۔

بھارت کو بنگلہ دیش کے بحران کی احتیاط سے نگرانی کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ
بھارت کو بنگلہ دیش کے بحران کی احتیاط سے نگرانی کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 10:22 AM IST

Updated : Aug 7, 2024, 2:31 PM IST

بھارت کو بنگلہ دیش کے بحران کی احتیاط سے نگرانی کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ (ETV BHARAT)

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نےکہا کہ پڑوسی ملک میں پیشرفت کے تناظر میں ہندوستان کو انتہائی محتاط رہنا چاہئے اور بنگلہ دیش میں اپنے مشرقی محاذ پر صورتحال کو بڑی احتیاط سے دیکھنا چاہیے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ تمام آمروں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ انہیں ’’بنگلہ دیش جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔''
اب مشرقی محاذ کھل گیا ہے۔ ہمیں انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور ہمیں صورت حال کو بڑی احتیاط سے دیکھنا چاہیے، عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے جب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں پوچھا تو کہا کہ امید ہے کہ پڑوسی ملک اس بحران پر قابو پالے گا اور ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے گا۔

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں کئی سالوں سے بدامنی ہے اور بے روزگاری اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔دوسری بات یہ کہ ملک کی معاشی حالت بھی بہت خراب تھی۔یہ سب ایسی صورت حال کا باعث بنا جس کے نتیجے میں حکومت کا خاتمہ ہوا، انہوں نے کہا،تمام آمروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ انہی حالات کا سامنا کریں گے جس کا بنگلہ دیش کو سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: غرقاب ہوئے ریاسی ضلع کے رہائشی کی تلاش جاری
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دورہ جموں وکشمیر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، این سی صدر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخیں طے کی جانی چاہئیں۔اور الیکشن ہونا چاہئے۔

Last Updated : Aug 7, 2024, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.