ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھارت سرحد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کٹھوعہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم سرحد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم نے 28 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنے طاقت کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے'۔

راج ناتھ سنگھ
راج ناتھ سنگھ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 15, 2024, 5:09 PM IST

Updated : Apr 15, 2024, 7:58 PM IST

بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

جموں: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو بھارت میں یکساں سول کوڈ لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ بی جے پی نے آرٹیکل 370 کو ہٹانے، رام مندر کی تعمیر، تین طلاق پر پابندی، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے وعدوں کو پورا کیا ہے۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز کٹھوعہ کے بشولی میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: 'ہم نے کہا تھا کہ جب ہماری سرکار آئی گی تو ہم دفعہ 370 کو ہٹائیں گے اور جموں و کشمیر کا بھی وہی درجہ ہوگا جو ملک کی باقی ریاستوں کا ہے اور ہم نے رام مندر کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا تھا، ہم نے یہ دونوں وعدے پورے کئے'۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے جموں وکشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی لیکن ہم کہتے ہیں کہ جس طریقے سے جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو یہاں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں'۔

سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت تمام محاذوں پر ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کا قد بڑھ رہا ہے اور ہماری باتوں کو پہلی بار سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے
ان کا کہنا تھے: 'ہم سرحد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم نے 28 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنے طاقت کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے'۔وزیر دفاع نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ملک نئی بلندیوں کو طے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری فوجی طاقت کا دنیا کی بہترین فوجی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی یہاں تک کانگریس نے بھی دفعہ 370 کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا: 'میں نے نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو کشمیر میں برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا اگر دفعہ 370 ختم نہ ہوا ہوتا تو کیا وہ ایسا کر سکتے تھے'۔

محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ دفعہ 370 ہٹے گا تو یہاں خون کی ندیاں بہیں گی لیکن میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں تیزی سے تعمیر ترقی ہو رہی ہے اور یہاں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں'۔انہوں نے کہا کہ 'محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ یہاں ترنگا اٹھانے والا بھی کوئی نہیں رہے گا لیکن آج یہاں ہر گھر اور ہر سرکاری عمارت پر ترنگا لہرا رہا ہے'۔

مزید پڑھیں: سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے کہا کہ بی جے پی کے سنکلپ پترا میں وزیر اعظم نے 70 برسوں میں پہلی بار لوگوں کے مفت علاج کو یقینی بنایا، ان کے بغیر ایسا کون کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں معاشی درجہ بندی میں ہمارا ملک گیارہویں نمبر پر تھا لیکن آج ہم پانچویں نمبر پر ہیں اور سال 2027 کے آتے آتے ہمارا شمار دنیا کے تین ٹاپ ملکوں کی فہرست میں ہوگا۔

سنگھ نے کہا کہ دنیا کا ماننا ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی شبیہ اتنی روشن ہے کہ دنیا ہماری بات غور سے سنتی ہے۔ ماضی میں کوئی ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا 'روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ بہت سے ہندوستانی طلبہ وہاں پڑھ رہے تھے۔ روس کے ساتھ ساتھ یوکرین سے بھی میزائل داغے جا رہے تھے اور بڑی تعداد میں لوگ مارے جا رہے تھے۔ اس دوران لوگوں نے پی ایم مودی سے ہندوستانی طلبہ کو واپس لانے کی اپیل کی۔ ہمارے وزیر اعظم نے روس، یوکرین اور امریکہ کے صدور سے بات کی۔ جنگ ساڑھے چار گھنٹے تک رک گئی اور 22500 بھارتی طلبہ کو یوکرین سے واپس لایا گیا۔

انہوں نے لوگوں سے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خواتین کی خود مختاری اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 3 کروڑ لکھ پتی بہن جی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

جموں و کشمیر میں لوک سبھا کی پانچ سیٹیں ہیں۔ اب تک بی جے پی نے ان میں سے دو کے لیے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ بی جے پی نے جموں ڈویژن کی ادھمپور سیٹ سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں سیٹ سے جگل کشور شرما کو انتخابی میدان میں اترا ہے، تاہم پارٹی نے کشمیر کی تین نشستوں کے لیے ابھی تک امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 15, 2024, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.