ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام، غیر قانونی طور تعمیر اینٹ کا بھٹہ منہدم - Budgam

Budgam Brick Kiln demolished بڈگام میں اینٹ کے بھٹوں کے بھرمار ہیں، بعض اینٹ بھٹوں کے متعلق شکایات کی جا رہی ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں اور اصول و ضوابط کے خلاف کام سرانجام دے رہے ہیں۔

بڈگام، غیر قانونی طور تعمیر اینٹ کا بھٹہ منہدم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 5:14 PM IST

بڈگام، غیر قانونی طور تعمیر اینٹ کا بھٹہ منہدم

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں حکام نے بیروہ تحصیل کے ملشولا گاؤں میں غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے اینٹ کے ایک بھٹے کو منہدم کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق منہدم کیا گیا اینٹ بھٹہ کے مالک نے حکومتی اجازت کے بغیر ہی اس کی تعمیر عمل میں لائی تھی اور اس حوالے سے مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ اینٹ کے بھٹے سے علاقے میں شدید نقصانات کا اندیشہ لاحق ہے اور آلودگی میں بھی اصافہ ہوگا، جس پر انتظامیہ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھٹے کو منہدم کر دیا۔

عہدیداروں کے مطابق مقامی باشندوں کی شکایت پر پولیس اور سیول انتظامیہ نے ایک مشترکہ ٹیم ملشولا گاؤں کے دورہ پر روانہ کی جہاں انہوں نے بھٹے کی تعمیر کو غیر قانونی پایا اور بعد میں انتظامیہ نے اس کی چمنی کو منہدم کرنے کا حکم دیا۔ بھٹے کی چمنی کو منہدم کرنے میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیم نے ایک جے سی بی کی مدد سے یہ کارروائی انجام دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بڈگام ضلع میں ایسے کئی اینٹ کے بھٹے تعمیر کئے جاتے ہیں جو کہ غیر قانونی اور بنا کسی متعلقہ محکمے کے اجازت کے ہی تعمیر کیے جاتے ہیں، جو بعد میں انتظامیہ کی انہدامی کارروائی کا شکار بنتے ہیں تاہم پھر بھی ایسے لوگ باز نہیں آتے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں اینٹ کے بھٹوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان بھٹوں کی چمنیز سے خارج ہونے والے دھوئے وغیرہ سے نہ صرف آب و ہوا آلودہ ہوتے ہیں بلکہ زرعی اراضی بھی بنجر بنتی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھٹوں کے ارگرد باغات یا رہائشی مکانات پر کئی سینٹی میٹر دھول جم جاتی ہے اور سڑکوں پر کیچڑ جمع ہو جاتی ہے جس سے بارش کے دوران حادثات پیش آتے ہیں۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے تحصیلدار بیروہ، عالیہ تبسم سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم تمام غیرقانونی اینٹ بھٹوں کو ایسے ہی منہدم کر دینگے، فی الحال جو بھی غیرقانونی تعمیر ہوئی تھی اسے منہدم کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Wall Collapse in Pulwama Brick kiln: پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.