ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگر حالات ٹھیک ہیں تو کیا وجہ ہے کہ آئے روز قدغنیں عائد کی جاتی ہیں: میر واعظ - MIRWAIZ UMER FAROOQ - MIRWAIZ UMER FAROOQ

HAZRAT ALI DEATH ANNIVERSARY میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے آستان عالیہ دستگیر صاحبؒ سرائے بالا سرینگر میں وعظ و تبلیغ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے مشعل راہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 11:00 PM IST

اگر حالات ٹھیک ہیں تو کیا وجہ ہے کہ آئے روز قدغنیں عائد کی جاتی ہیں: میر واعظ

سرینگر: میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے توقع رکھتے کہ اس بار ان پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی، خاص کر صیام کے جمعت الوداع ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ شبِ قدر اور عیدالفطر پر بھی کوئی پابند نہیں رہے گی۔ ان باتوں کا اظہار میرواعظ نے پیر کو آستان عالیہ دستگیر صاحبؒ سرائے بالا سرینگر میں شہادت خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کی مناسبت سے ایک روح پرور مجلس وعظ و تبلیغ کے خطاب کے بعد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری امت مشکلات و مصائب میں ہیں ایسے میں ہم دعا گو ہیں اللہ تبارک و تعالی ہمیں اس تکلیف صورتحال سے نجات دیں۔دوسری جانب فلسطین کی صورتحال بھی بےحد خراب،ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہاں حالت معمول پر آئے اور اللہ تبارک و تعالی اپنا فضل ان پر فرمائے، وہاں امن امان کی فضا قائم ہوجائے اور وہ لوگ امن و سلامتی سے اپنی زندگی گزار سکے۔

میر واعظ میں کہا ہم پوری انسانیت کے لیے دعاگو ہیں کہ انسانیت اعلی ترین اقدار پیدا ہو۔محبت ،ہمدردی، اخوت ،خلوص جس پر دین اسلام زور اور تلقین کرتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل ہم سب کو حضرت خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کی تعلیمات اور ارشادات پر کار بند رہنے چائیے اور ان کی حیات طبہ پوری انسانیت کے مشعل راہ ہے۔ان کی سانحہ حیات سے ہمیں مکمل درس ملتا ہے وہ کس طرح حضرت علیؓ نے اپنے رب سے تعلق مضبوط کیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عمل کر کس طرح وہ ایک نمونہ عمل پر بنیں ۔

مزید پڑھیں: حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر میرواعظ عمر فاروق دستگیر صاحب میں وعظ و تبلیغ کریں گے

واضح رہے کہ حضرت علیؓ 19 رمضان 40 ہجری کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود خنجر کے ذریعہ نماز کے دوران قاتلانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں حضرت علی ؓشدید زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے اور 21 رمضان 40 ہجری کو شہادت پائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.