ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جمہوری عمل کا حصہ بنانے کے لیے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹائی جائے: محبوبہ مفتی - Mehbooba on Jamaat e Islami

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 4:11 PM IST

پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر حکومت سے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹائے جانے کی اپیل کی۔

ا
محبوبہ مفتی (ای ٹی وی بھارت)
پلوامہ میں پی ڈی پی کی انتخابی ریلی (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو ہٹائے جانے کی سفارش کی۔ ضلع کے چندگام علاقے میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی الزام عائد ’’جماعت اسلامی کے نام پر الیکشن لڑنے والے آزاد امیدواروں کو تنظیم کی حمایت حاصل نہیں ہے، جماعت اسلامی کے حقیقی ارکان یا تو جیلوں میں بند ہیں یا پھر این آئی اے، ایس آئی اے یا دیگر ایجنسیوں کو ان کے پیچھے لگایا گیا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کہا: ’’اگر حکومت ہند جماعت اسلامی کو باضابطہ طور الیکشن پراسیس (انتخابی عمل) کا حصہ بنانا چاہتی ہے تو جماعت پر عائد پابندی کو ہٹا کر، ان کے منجمند کیے گئے اثاثے بحال کرکے انہیں برابری کا موقع فراہم کیا جائے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ضلع کے چندگام علاقے میں منعقدہ انتخابی مہم کے دوران کیا۔ انتخابی مہم میں محبوبہ مفتی نے پلوامہ نشست کے لیے اپنے امیدوار وحید پرہ پارہ کے حق میں ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی۔

محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ ’’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، جموں و کشمیر کی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جیلوں میں قید نوجوانوں کے والدین کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دوسری طرف کچھ لوگ جو جیلوں میں ہیں اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں اور پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی پر پابندی ہٹنی چاہیے: پی ڈی پی امیدوار

ہربخش سنگھ نے جماعت اسلامی سے انتخابات میں مدد کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.