ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں آئی ای ڈی برآمد - IED found in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 11:20 AM IST

Updated : Aug 9, 2024, 11:50 AM IST

ضلع کولگام میں بالسو - پاریگام روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل اس وقت متاثر ہوئی جب سڑک کے کنارے ایک آئی ای ڈی کو برآمد کیا گیا۔

جنوبی کشمیر میں آئی ای ڈی برآمد، بم ڈسپوزل اسکوارڈ
جنوبی کشمیر میں آئی ای ڈی برآمد، بم ڈسپوزل اسکوارڈ (ETV Bharat)

سرینگر (جموں کشمیر) : جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بالسو علاقے میں سڑک کنارے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے۔ پریشر ککر میں چھپائے گئے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مادہ کا پتہ سیکورٹی فورسز کو صبح سویرے لگا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام نے بالسو - پریگام روڑ پر ٹریفک روک دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ آئی ای ڈی برآمد کیے جانے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا چیف الیکشن کمشنر، راجیو کمار، وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ ای سی آئی کی ٹیم جموں کشمیر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات سے قبل جہاں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں وہیں وہ مجموعی طور پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ای سی آئی کی ٹیم نے آج سرینگر میں چیف سیکریٹری اور اعلیٰ پولیس حکام سے ملاقات کی اور جموں میں پریس کانفرنس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ میں سات آئی ای ڈیز برآمد

Last Updated : Aug 9, 2024, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.