ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ - IAF helicopter emergency landing

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 3:05 PM IST

Updated : Apr 4, 2024, 3:16 PM IST

Apache helicopter emergency Landing بھارتی فضائیہ کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر نے لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کی، جس دوران دو پائلٹ بال بال بچ گئے اور وہ محفوظ ہیں۔

iaf-helicopter-makes-emergency-landing-in-ladakh-pilots-safe
بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

سرینگر: لداخ یونین ٹریٹری میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب انڈین ایئر فورس کے دو پائلٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں، تاہم ہیلی کاپٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے، جب کہ آئی اے ایف نے اس حادثے کی تحقیقات کے لیے کوٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کیے ہیں۔

انڈین ایئر فورس کے ایک بیان کے مطابق اپاچی ہیلی کاپٹر نے لداخ میں محتاط آپریشنل ٹریننگ لینڈنگ کی۔ کاپٹر کو پیش آئے اس حادثے کے دوران اس میں سوار دو پائلٹ بال بال بچ گئے اور دونوں محفوظ ہیں۔

اگرچہ آئی اے ایف نے بیان میں حادثے کی وجوہات مکمل جانکاری نہیں دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اونچائی اور خطے کی مشکل جغرافیائی ساخت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حالانکہ حادثے کی وجوہات کے تعلق سے فی الحال حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی بھنڈ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

جدید جنگی صلاحیت سے لیس اپاچی ہیلی کاپٹر کو امریکی کمپنی بوئنگ نے بنائے ہیں۔ فضائیہ کے مطابق یہ دنیا کے سب سے طاقتور ہیلی کاپٹر ہیں۔ ان سے (جنگی) مشن انجام دیے جا سکتے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ مشکل جغرافیائی ساخت والے علاقوں میں استعمال کرتی ہے۔ بھارت نے امریکہ سے ایک معاہدے کے تحت 22 جنگی اپاچی ہیلی کاپٹر خریدے تھے۔

Last Updated : Apr 4, 2024, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.