ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میں سجاد لون کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا، انجینیئر رشید - Engineer Rashid in Kupwara

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 7:43 PM IST

Updated : Sep 17, 2024, 10:29 PM IST

رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید 11 ستمبر کو تہاڑ جیل سے باہر آئے تھے۔ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رشید اب جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں، اس دوران ان کی ریلیوں میں کافی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

میں سجاد لون کے خلاف مقدمہ درج کراؤنگا، انجینر رشید
میں سجاد لون کے خلاف مقدمہ درج کراؤنگا، انجینر رشید (Image Source: ANI)

کپواڑہ: پانچ سال کے طویل مدت کے بعد آج جب عوامی اتحاد پارٹی کے سرابرہ و رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید نے ضلع کپوارہ کی طرف رخ کیا تو لوگوں کا ایک ہجوم امڈ پڑا اور رشید کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ سیلو سے کپواڑہ تک ایک سونامی ریلی کی صورت میں انجینیئر رشید کو کپوارہ ہائر سکینڈری گروئنڈ تک پہنچایا گیا۔ جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد انجینیئر رشید کے استقبال میں ان کا انتظار کررہی تھی۔

میں سجاد لون کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا، انجینیئر رشید (Etv bharat)

جب ہجوم کی صورت میں انجینیئر رشید کا قافلہ کپواڑہ پہنچا تو یہاں نعرہ کی گونج سنائی دی۔ پورا میدان لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ انجینیئر رشید کی موجودگی سے عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنان میں جوش و خروش دیکھا گیا۔

اے آئی پی کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ انجینیئر رشید نے منگل کو کہا کہ وہ پی سی کے صدر سجاد لون کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ بتا دیں کہ سجاد لون کہا تھا کہ انجینیئر رشید دو ماہ قبل جیل سے رہا ہو گئے تھے۔ رشید گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کپواڑہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

میں سجاد لون کے خلاف مقدمہ درج کراؤنگا، انجینر رشید (Video : ETV Bharat)

اس سوال پر کہ ان کے ناقدین ان پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا الزام لگاتے ہیں، رشید نے کہا کہ این سی، پی سی اور پی ڈی پی نے ماضی میں بی جے پی کے ساتھ اقتدار کا لطف اٹھایا ہے اور مایوسی کی وجہ سے وہ ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کشمیر کے لوگ جانتے ہیں کہ ان کا محافظ کون ہے؟

ایم پی انجینئر رشید 11 ستمبر کو تہاڑ جیل سے باہر آئے تھے۔ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رشید اب جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں، اس دوران ان کی ریلیوں میں کافی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Last Updated : Sep 17, 2024, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.