سرینگر (جموں کشمیر): وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر کل سرینگر پہنچے تھے ان کے اس دو روزہ دورے میں کئی ایک سرگرمیاں شامل ہیں جہاں انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تو دوسری جانب یہاں جموں کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں سے ملے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے جموں و کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں سے ملنے کا موقع ملا جو اسٹارٹ اپس میں اہم کام کر رہے ہیں۔ کسی نے بی ٹیک کیا ہوا ہے تو کوئی پی ایچ ڈی کر رہا ہے اور ساتھ میں یہ باصلاحیت نوجوان اسٹارٹ اپ میں اہم کام کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر کے اپنے دورے کے دوسرے دن آج 10ویں بین الاقوامی یوگا ڈے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے تمام لوگوں اور دنیا کے کونے کونے میں یوگا کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کے سری نگر میں شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں یوگا کیا۔ سری نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 177 ممالک نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی یوگا دن منانے کے حوالے سے بھارت کی تجویز کی حمایت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا پچھلے 10 سالوں سے ایک نئی یوگا اکانومی کو ترقی کرتی ہوئی دیکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: