ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ منعقد - Hussaini Mushaira

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 4:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں مراز ادبی سنگم نامی ادبی تنظیم نے حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا جس میں نامور شعراء کرام نے اردو اور کشمیری زبان میں اپنا منظوم کلام پیش کرکے شہداء کربلا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ منعقد
بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ منعقد (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : یوم عاشورہ کی مناسبت سے جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم نے ضلع اننت ناگ کے اولڈ ایج ہوم پازال پورہ، بجبہاڑہ میں ایک حسینی مشاعرہ منعقد کیا۔ مشاعرہ میں مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا، یوسف جہانگیر، رشید صدیقی، غلام محمد لالو، ریاض انزنو، اظہار مبشر سمیت کئی شعراء نے شرکت کی۔ شعراء نے منظوم کلام کے ذریعے شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے علی شیدا نے کہا کہ ’’یہ محفل حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں منعقد کی گئی ہے۔ مشاعرے کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو کربلا کے عظیم واقعے کی اہمیت اور اس کے پیغام سے روشناس کرانا ہے۔‘‘ مشاعرہ کے حاشیہ پر یوسف جہانگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ہے، اور سانحہ کربلا پر حسینی مشاعرہ کا انعقاد اس تنظیم کی روایت رہی ہے۔‘‘

مشاعرہ کے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’اس متبرک مہینے میں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا تذکرہ ہر سوں ہوتا ہے، اور ہماری تنظیم نے بھی محفل مشاعرہ کا انعقاد کرکے شعراء کرام نے قتیل نینوا کے تئیں اپنے اشعار کے ذریعے گلہائے عقیدت پیش کیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال اس دن کو مراز ادبی سنگم کی جانب سے شعراء کو مدعو کرکے شہداء کربلا کے تئیں محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

محفل مشاعرہ سے قبل غلام محمد لالو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’شہداء کربلا کی قربانیاں ہم سب کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔ ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور ان کے پیغام کو عام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘ اس موقع پر اظہار مبشر، ردا درانی، ناصر منور، اور مشتاق ضمیر نے بھی اپنے اشعار پیش کیے اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس محفل میں کشمیری زبان اور اردو ادب کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ہے، جس میں کئی نامور شاعر شامل ہیں۔ یہ تنظیم اردو زبان میں ادبی سرگرمیوں کے علاوہ کشمیری زبان کے تحفظ اور فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس طرح کی محافل کے ذریعے مراز ادبی سنگم نے نہ صرف ادبی ورثے کو زندہ رکھا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی اس سے روشناس کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غم حسین: کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.