ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ: بس کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی - Husband Wife Injured - HUSBAND WIFE INJURED

صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک بس کی دکان سے ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔

ا
بس کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 1:03 PM IST

بس کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی (ای ٹی وی بھارت)

پونچھ (جموں کشمیر): سرحدی ضلع پونچھ کے ساتھرہ چوک، منڈی علاقے میں بس کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ضلع کے گاڑی گلی پندی علاقے سے پونچھ کی جانب جا رہی ایک بس زیر نمبر JK02AF 6951 اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے ایک دکان سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے نتیجے میں دکان کے باہر کھڑے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی باشندوں، پولیس نے فوری طور پر بچاؤ کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا۔ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ فیض محمد ولد دین محمد اور اس کی زوجہ 60 سالہ صدیقہ بی کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’تیز رفتاری کے سبب یہ حادثہ پیش آیا اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے سبب میاں بیوی (دونوں) کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اور انہیں ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جموں کشمیر میں ہر سال ٹریفک حادثات کے سبب سینکڑوں افراد کی جانیں تلف ہوتی ہیں جب کہ کئی افراد شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر حادثات سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رونما ہوتے ہیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں بھی بعض اوقات دلدوز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ زیادہ تر حادثات ڈرائیوروں کی لاپرواہی، تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ یا اوور لوڈنگ کے سبب رونما ہوتے ہیں وہیں لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کے باعث بھی کبھی کبھار ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، دو کمسن زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.