ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی کی اہم میٹنگ کی صدارت کی - JAMMU AND KASHMIR ELECTION 2024 - JAMMU AND KASHMIR ELECTION 2024

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی میں جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ کی فائل فوٹو
وزیر داخلہ امیت شاہ کی فائل فوٹو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 11:56 AM IST

Updated : Jul 6, 2024, 1:42 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر بی جے پی کے کارکنان کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ جمعرات کو قومی دارالحکومت میں منعقدہ اس میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ جس میں وزیر داخلہ کے علاوہ جے پی نڈّا اور دیویندر کمار منیال وغیرہ موجود تھے۔ میٹنگ میں شرکت کے بعد دیویندر کمار منیال نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور براہ راست وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔

انہوں نے کہا یہ میٹنگ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں تھی۔ ہم نے پورے الیکشن کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ ہم آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام 90 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے اور ہمکو امید ہے کہ ہماری پارٹی اچھا مظاہرہ کریگی۔

واضح رہے کہ یہاں آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے اور 2019 میں ​​ریاست کا خصوصی حیثیت کا درجہ مرکزی حکومت نے ختم کر دیا تھا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے ستمبر تک انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

بی جے پی کی زیرقیادت حکومت نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیا۔ سیاسی جماعتیں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے جلد انعقاد اور ریاست کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور مرکز سے اس سال ستمبر تک انتخابات کرانے کو کہا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے پہلے کہا تھا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے بعد کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (ای سی آئی) جموں و کشمیر گئے اور وہاں کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہم سے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کرانے کو کہا۔ اس کے بعد، ہم نے انتظامی میٹنگیں کیں جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے بہت زیادہ سیکورٹی فورسز کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 6, 2024, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.