ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'ہولسٹک ایگریکلچر پروگرام سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا' - Holistic Agriculture

سب ڈویژن ایگریکلچر آفیسر مظافر احمد نے بتایا کہ اس وقت یوٹی جموں و کشمیر میں گورنمنٹ کی جانب سے ہولسٹک ایگریکلچر پروگرام چل رہا ہے جس میں کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے اچھے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

ہولسٹک ایگریکلچر نے بے روزگار نوجوانوں کے لیےروزگار فراہم کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 2:30 PM IST

Updated : Mar 15, 2024, 2:41 PM IST

'ہولسٹک ایگریکلچر پروگرام سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا'

بڈگام: یو ٹی جموں و کشمیر کے محکمہ زراعت کی پیداوار کی ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام این اے ڈی پی کے تحت گورنمنٹ روزگار کے مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انتیس منصوبوں کا ایک متحرک مجموعہ جس میں زراعت کے ہر پہلو، باغبانی سے لے کر فصلوں اور لائیوسٹاک ہسبنڈری تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد جموں و کشمیر کی زرعی معیشت کو تبدیل کرنا اور خطے کی دلچسپ صلاحیتوں کو کھولنا ہے۔ ان میں رجسٹرڈ اور 75 سے زیادہ اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں جو آپ کو اپنے زرعی حصول کو اگلی سطح تک لے جانے میں مدد کریں گی اور ساتھ ہی پائیداری اور تجارتی عملداری کو فروغ دیں گی

اس ضمن میں جب سب ڈویژن ایگریکلچر آفیسر مظافر احمد سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت یوٹی جموں ؤ کشمیر میں گورنمنٹ کی جانب سے ہولسٹک ایگریکلچر پروگرام چل رہا ہے جس میں کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے اچھے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ انہوں مزید بتایا کہ ہم اس وقت سب ڈویژن بیروہ میں کسانوں کو ہائیبرڈ بیج اور مشینری سب سیڈی پے مہیا کرتے ہیں کسانوں کو بس آن لائن جا کر فارم بھرنا ہوتا ہے باقی سارا کام ہم خود کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں 'سوشل میڈیا کا غلط استعمال' کے عنوان سے سمینار منعقد

ان کا کہنا ہے کہ اس میں چھوٹے کسانوں سے لیکر کاروباری کسانوں تک کے لیے اسکیمیں ہیں جس سے وہ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور ہم گاؤں دیہاتوں میں رابطہ پروگرام بھی کرتے ہی۔ں جس دوران ہم عام لوگوں تک ان اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ بےروزگار نوجوانوں کو ایگریکلچر کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ بےروزگاری کی شرح میں کمی آئے اور ساتھ ہی ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

Last Updated : Mar 15, 2024, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.