رامبن: جموں وکشمیر میں میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے درمیان پہاڑوں پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کی وجہ سے رامبن علاقہ میں جموں سری نگر قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ NH-44 پر سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور سڑک صاف نہیں ہو جاتی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع رام بن کے تمام اسکول آج 29 اپریل کو خراب موسم اور شدید بارش کے باعث بند رہیں گے تاکہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم امتحان منسوخ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال
بتادیں کہ رامبن ضلع میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے بند ہوگئی۔ خراب موسم کی وجہ سے ضلع کے تمام aسکول بند رہیں گے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ مغربی ہمالیہ میں 29 اپریل تک ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے، اس کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ تاہم اس کے بعد بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔