سرینگر: سرینگر میں پارلیمانی انتخابات پرامن طریقہ سے اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ اس بار ووٹروں نے بڑھ چڑھ کر انتحابی عمل میں حصہ لیا اور ریکارڈ ووٹنگ درج کی گئی۔ پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان نے ریکارڈ توڑ ووٹنگ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کےلئے حوش آئندہ ہے اور ایک مثبت علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جوش و خروش سے جمہوریت کا تہوار منایا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے لوگوں نے اپنے حق رائے سے استفادہ حاصل کیا اور سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پورے انتخابی عمل پر نظر رکھے اور انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرنے والوں کی نشاندہی کرے۔
وحید الرحمن پارا نے باقی دو پارلیمانی حلقوں بارہمولہ اور اننت ناگ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تبدیلی کا حصہ بنیں اور پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ ریاست میں تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ نے لوگوں حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کےلئے راغب کیا اور ان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سرینگر انتخابات میں عوام کا جوش و خروش جمہوریت کےلئے خوش آئند: وحید الرحمان پارا - Waheed Ur Rehman Parra
Highest voter turnover a positive sign of democracy پی ڈی پی امیدوار وحید الرحمن پارا نے کہاکہ پارلیمانی حلقہ سرینگر میں عوام کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا اور ریکارڈ ووٹنگ کی جو جمہوریت کےلئے آئند بات ہے۔ سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار وحید الرحمان پارا۔
Published : May 15, 2024, 3:38 PM IST